ETV Bharat / state

Bihar Board Class 12 Exams: گیا میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں طلبہ نقل کی پرچی بناتے دیکھے گئے

بہار کے ضلع گیا میں انٹرمیڈیٹ 2022 کا امتحان منگل سے شروع ہوا، تاہم سینٹر کے پاس نقل کے لیے طلبہ اور ان کے گارجین نقل کی پرچی بناتے دیکھے گئے۔ یہاں تک کہ سینٹر کے 200 میٹر کے دائرے کے اندر فوٹو کاپی کی دوکانیں بھی کھلی نظر آئیں۔

گیا میں انٹرمیڈیٹ 2022 کا امتحان میں طلبہ نقل کے لیے پرچی بناتے دکھے

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 7:21 PM IST

گیا: بہار میں کورونا کی تیسری لہر کے درمیان منگل سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان شروع ہو گیا ہے۔ دو نشستوں میں طلبہ امتحان دے رہے ہیں۔ بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ BSEB اور محکمہ تعلیم نے امتحان کے دوران نقل روکنے کا تمام دعویٰ کیا تھا لیکن امتحان امیدواروں پر اس کا اثر نہیں ہے۔

گیا میں انٹرمیڈیٹ 2022 کا امتحان میں طلبہ نقل کے لیے پرچی بناتے دکھے

آج امتحان کا دوسرا دن تھا اور کئی سینٹرز کے قریب طلبہ امتحان ہال میں داخل ہونے سے قبل نقل کرنے کے لیے پرچی تیار کرتے نظر آئے، اس دوران طلبہ پرچی کو بحفاظت چھپاتے بھی نظر آئے۔

مرزا غالب کالج انوگرہ میموریل کالج میں امتحان دینے جانے سے قبل طلبہ نقل کی تیاری میں مصروف رہے۔

طلبہ پیپر کے ورق کو پرچی کی شکل دے کر جسم میں چھپا رہے تھے۔ کوئی موبائل سے تو کوئی گیس پیپر سے نقل کی پرچی بنانے میں مصروف نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: Intermediate Annual Examination 2022: بہار میں انٹرمیڈیٹ امتحان کل سے، تیاری مکمل

یہاں تک کہ طلبہ کے گارجین بھی ان کے اس کام میں ساتھ نظر آئے۔ ساتھ ہی انتظامیہ کے اس دعوے اور ہدایت کی بھی قلعی کھل گئی جس ہدایت میں کہا گیا تھا کہ امتحان سینٹر کے باہر فوٹو کاپی کی دوکانیں بند رہیں گی کیونکہ کئی سینٹر کے باہر فوٹو کاپی کی دوکانیں کھلیں تھی۔

واضح رہے کہ ضلع گیا میں 65 سینٹر پر 68396 طلبہ و طالبات امتحان دیں گے۔ پہلے دن دو نشستوں میں دو طلبہ امتحان کے دوران نقل کرتے پکڑے گئے تھے جنہیں امتحان ہال کے باہر کردیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.