ہندو مزہب کے لوگوں کے یقین کے مطابق بھگوان بھاسکر کی پوجا کا یہ تہوار'چھٹھ' ہے ۔
اس موقع پر دربھنگہ کے شہر سے لیکر گاؤں تک میں لاکھوں ہندو عقیدت مند افراد نے غروب ہو رہے سورج کی پوجا کی۔
جب سورج غروب پوری طرح سے ہو گیا تو پھر اپنے اپنے سامانوں کے ساتھ اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے۔
اب آئندہ صبح سورج کے طلوع ہونے کے وقت یہ لوگ اپنے عقیدے کے مطابق اس گھاٹ پر دوبارہ جائیں گے تاکہ پوجا کا بقیہ حصہ بھی پورا کر سکیں۔
اس موقع پر دربھنگہ کے بینی پور بلاک کے رام نگر گاؤں کے گنسی گھاٹ پر چھٹھ منایا۔
بھوب نیشور ٹھاکر نے کہا کہ اس گاؤں میں اس گھاٹ پر وہ 35 برسوں سے منا رہے ہیں۔وہ لوگ اپنے خاندان اور بچوں وغیرہ کے ساتھ بہتر مستقبل کے لئے یہ تہوار مناتے ہیں۔
اس سے قبل وہ گاؤں کے تالاب میں چھٹ پوجا مناتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ چھٹ پوجا رامائن کے زمانے سے منائی جا رہی ہے۔
اس گاؤں کے تین ہزار لوگ اس چھٹھ پرو کو اس گھاٹ پر مناتے ہیں ۔