ETV Bharat / state

Chapra Mob Lynching چھپرا میں ماب لنچنگ، نوجوان ہلاک

author img

By

Published : Mar 8, 2023, 8:57 PM IST

رسول پور چھپرا میں سیوان کے نوجوان کی مبینہ ماب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متوفی کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ کچھ سماج دشمن عناصر نے اس پر ممنوعہ گوشت لے جانے کا الزام لگایا اور پھر مار پیٹ شروع کردی۔ مار پیٹ کے بعد وہ زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سیوان/چھپرا: بہار میں ایک پھر ماب لنچنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اب یہ ماب لنچنگ کا واقعہ چھپرا ضلع کے رسول پور میں پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہے کہ گوشت کے شبہ میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ مرنے والے کی شناخت سیوان ضلع کے حسن پورہ تھانہ علاقہ کے تحت ایم ایچ نگر کے نصیب قریشی کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس معاملے میں تین افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ معاملہ کی حساس نوعیت کی وجہ سے پولیس کچھ بھی بولنے سے گریز کر رہی ہے۔

واقعہ کے حوالے سے متوفی کے اہل خانہ نے بتایا کہ منگل کو نصیب قریشی اپنے بھتیجے کے ساتھ رسول پور تھانے سے جوگیا گاؤں جا رہا تھا۔ اسی دوران ہجوم نے مسجد کو گھیر کر اس کی پٹائی کر دی۔ نصیب ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ نصیب قریشی کے ساتھ موجود ان کے بھتیجے فیروز احمد قریشی نے بتایا کہ سشیل سنگھ، راجن شاہ اور ابھیشیک شرما جوگیا مسجد کے پاس جمع ہوئے۔ لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے پیٹ کر شدید زخمی کر دیا گیا۔ علاج کے لیے پٹنہ لے جانے کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ ممنوعہ گوشت لے جانے کے شبہ میں سب نے ان کی پٹائی کی تھی۔ فیروز نے بتایا کہ وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

معاملے کے تعلق سے حسن پورہ پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہیڈ پنکج ٹھاکر نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب تھانہ رسول پور کے تھانہ ہیڈ آر سی تیواری نے بتایا کہ نصیب قریشی کو چار پانچ لوگوں نے زدوکوب کیا۔ اس کے بعد وہ زخمی حالت میں پولیس اسٹیشن پہنچ کر حملہ کی شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد پتہ نہیں کیا ہوا کہ وہ مر گیا۔ اس کے بعد اب معاملہ کیا ہے، اس کی معلومات اعلیٰ حکام ہی دے سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ معاملہ حساس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mob Lynching in Gaya ہجومی تشدد کے ملزمان کو بچانے میں لگی ہے پولیس ،سی پی آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.