ریاست بہار میں موسم کا مزاج ہر گھنٹے بدل رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ گھنٹوں میں ریاست میں شدید بارش ہونے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔
محکمہ نے فوری الرٹ جاری کرتے ہوئے 17 اضلاع کے لوگوں کو خبردار کیا ہے۔ریاست کے ارول،جہان آباد، پٹنہ، ویشالی، گیا، سمستی پور، سارن، بھوجپور، اورنگ آباد، روہتاس، مظفرپور، نالندہ، نوادہ، سیوان، بکسر، مدھو بنی اور دربھنگا ضلع میں آئندہ کچھ گھنٹوں میں شدید بارش ہونے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور تیز آندھی چلنے کے بھی امکانات ہیں۔
محکمہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ واضع رہے کہ محکمہ موسمیات نے اس سے قبل کہا تھا کہ مانسون کی مضبوط رینویبل لکیر بہار کے پٹنہ کے اوپر سے گزر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے آئندہ کچھ روز تک بہار میں تیز آندھی، آسمانی بجلی گرنے اور بارش ہونے کے امکانات ہیں۔