ETV Bharat / state

Anjuman-e-Islamia Hall Patna: انجمن اسلامیہ ہال کی تعمیراتی سرگرمیاں مکمل، چیئرمین سنی وقف بورڈ - انجمن اسلامیہ ہال کو وقف بورڈ کے سپرد کیا جائیگا

بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ و سی ای او خورشید انور صدیقی نے انجمن اسلامیہ ہال کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ انجینئرز اور افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین نے میٹرو پروجیکٹ سے وابستہ ایجنسی کے افسران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔ Construction work of Anjuman-e-Islamia Hall completed

انجمن اسلامیہ ہال
انجمن اسلامیہ ہال
author img

By

Published : Feb 27, 2022, 11:52 AM IST

پٹنہ: ریاست بہار کے دارلحکومت پٹنہ کے سبزی باغ میں قائم تاریخی انجمن اسلامیہ ہال کی تعمیراتی سرگرمیاں پایہ تکمیل کو پہنچ گئی ہیں۔ دیدہ زیب عمارت میں اب تزئین کاری کا کام بھی آخری مرحلے میں ہے۔ Anjuman e Islamia Hall Patna

انجمن اسلامیہ ہال

بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ و سی ای او خورشید انور صدیقی نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ انجینئرز اور افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، چیئرمین نے میٹرو پروجیکٹ سے وابستہ ایجنسی کے افسران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین ارشاد اللہ نے کہا کہ تزئین کاری کے بعد اسے 15 مارچ تک وقف بورڈ کے سپرد کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ رمضان المبارک کے موقع پر اس عمارت کا افتتاح مکمن ہے۔ اس کے علاوہ اس سال سے یہاں تراویح کی نماز بھی ادا کی جائے گی جو گذشتہ دو سالوں سے کورونا کی وجہ سے نہیں ہو سکی۔

چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی خصوصی دلچسپی سے اس عالیشان عمارت کی تعمیر ہو رہی ہے۔ اس عمارت کی تعمیر میں اب تک 53 کروڑ روپے کا صرفہ آیا ہے، امکان ہے تخمینہ آگے بھی بڑھے گا۔

مزید پڑھیں:

Anjuman e Islamia Hall Patna: کمشنر و چیئرمین وقف بورڈ نے انجمن اسلامیہ ہال کے کاموں کا لیا جائزہ

چیئرمین نے کہا کہ جیسے ہی یہ عمارت وقف بورڈ کے سپرد ہوگی، اسے عام لوگوں کے استعمال کے لیے کھول دیا جائے گا۔ یہاں بی پی ایس سی کے مقابلہ جاتی امتحان کے لیے کوچنگ کا نظم بھی جلد کیا جائے گا، جس سے عام طلبا کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ملے۔ ہمیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ پورا علاقہ انسٹی ٹیوٹ کا حب بن جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.