عدالت کی پابندی کے بعد اب وہ بحیثیت چیرمین مدرسہ بورڈ کا کام نہیں کرسکیں گے۔
عدالت نے فیصلہ سنانے کے بعد مزید کہا کہ 'انہیں سنگل بینچ کے فیصلہ پر اعتراض ہوا تو وہ اس کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 16 اکتوبر کو اس کیس کے سلسلہ میں سماعت ہوگی۔
پٹنہ ہائی کورٹ نے چیرمین مدرسہ بورڈ کی جانب سے عدالت کے فیصلہ کو ماننے سے انکار کرنے کے بعد ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے چیئرمین کے کام کرنے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلہ کو برقرار رکھا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں چیرمین مدرسہ بورڈ کے کام کاج کو لیکر ان کے خلاف عدالت میں عرضی داخل کی گئی تھی۔