ETV Bharat / state

کولکاتا سے جشن اُردو صحافت پروگرام کا آغاز - bihar news

ملک میں اردو صحافت کے دو سوسال مکمل ہونے پر کولکاتا سے آئندہ 14 مارج سے جشن اُردو صحافت پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔

کولکاتا سے جشن اُردو صحافت پروگرام کا آغاز

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 10:19 PM IST

بھارت میں ادرو صحافت کی تاریخ دو سو سال مکمل کر چکی ہے۔ اس کے پیش نظر کولکاتا میں آئندہ 14 مارج سے جشن اُردو صحافت پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس کی ذمہ داری ریاست بہار سے نکلنے والے تقریباً 14 اردو اخبارات کے مدیران سنبھالی ہے۔

اُردو صحافت نے ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا تھا لیکن آج اُردو صحافت اور اس سے منسلک بیشتر صحافی حکومت کی جانبدارانہ رویہ سے بدحالی کے شکار ہیں۔

وہیں، اردو اخبارات کے مسائل سے متعلق بہار میں اُردو اخبارات کے مدیران نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں تقریباً 14 اُردو اخباروں کے مدیر شامل ہیں۔ یہ کمیٹی اُردو اخبارات کے ساتھ درپیش آنے والے مسائل کے حل کیلئے حکومت پر دباؤ بنائے گی۔

ویڈیو

پروگرام کے تعلق سے نقیب کے مدیر اور کمیٹی کے صدر امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی ثنا الھدی قاسمی نے ای ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 'کمیٹی خاکہ تیار کررہی ہے جشن اُردو صحافت کا آغاز کولکاتا سے آئندہ 14 مارچ کو کیا جا رہا ہے اس کے بعد آئندہ برس مارچ میں پٹنہ میں ایک تاریخی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اردو اخبارات میں حکومت کی جانب سے جو اشتہارات دیے جاتے تھے اب وہ ہندی اور انگریزی زبان میں شائع ہورہے ہیں جو اردو اخبارات کے ساتھ زیادتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.