ETV Bharat / state

Gaya Caste Census گیا میں پہلے دن ذات پر مبنی مردم شماری شروع نہیں ہوئی - بہار اردو نیوز

ضلع گیا میں ذات کی بنیاد پر گنتی کا عمل شروع نہیں ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کو خدشہ ہے کہ انتظامیہ کی سست روی سے کہیں گنتی کا کام خانہ پری ثابت نہ ہو۔ حالانکہ ایس ڈی او نے کہا کہ رپورٹ لی گئی ہے پیر سے جنگی پیمانے پر گنتی کا عمل شروع ہوگا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 17, 2023, 2:20 PM IST

گیا: ریاست بہار کے گیا ضلع میں ذات کی بنیاد پر گنتی شروع نہیں ہوئی ہے۔ جبکہ گزشتہ ہفتے کسے گنتی کا عمل شروع ہونا تھا تاہم صرف گنتی کے کام سے متعلق ضروری سامان اہلکاروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔جبکہ یہ سامان ایک دن قبل ہی پورے ضلع میں تقسیم کیا جانا تھا ، اطلاع کے مطابق گنتی کا عمل پیر کے روز سے شروع ہوگا ۔ سنیچر کو دوپہر بعد گنتی کے کام سے متعلق سامان تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ ضلع کے ہر طرف سے ایک ہی جواب ملا کہ آج صرف سامان تقسیم کیا جائے گا اس کے بعد ہی اہلکار ذات کی بنیاد پر مردم شماری کے کام کے لیے نکلیں گے۔
کچھ اہلکاروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سامان دوپہر کے بعد تقسیم کیا گیا ہے۔ کل اتوار ہونے کی وجہ سے نہیں شروع کیا گیا آج شروع کرنے کا امکان ہے۔ مان پور کے بی ڈی او مرتیونجے کمار نے بتایا کہ سامان تقسیم کیا جاچکا ہے۔ کارکن گنتی کا کام شروع کریں گے۔ واضح ہوکہ 15 اپریل سے ذات کی بنیاد پر گنتی کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے والا تھا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے ذات کی بناپر گنتی کے تعلق سے تمام تیاریاں پہلے پوری کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ پہلے دن سے گنتی شروع ہوجائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ پہلے اور دوسرے دن گنتی نہیں ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : Caste-based Census in Bihar بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.