پٹنہ: بہار کے سابق وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے رکن اسمبلی ونے بہاری نے آج کہاکہ ذات اور علاقائیت کی بنیاد پر ریاست میں کابینہ کا عہدہ طے ہوتا ہے۔ Caste and region decide the ministerial position in bihar
بہاری کا پیر کو بھوجپوری فلم ’ پیار کاہے بنایا رام نے ‘ کے پرموشن کے دوران بہار کابینہ میں شامل نہیں ہونے کا درد چھلکا۔ انہوں نے کہا کہ ذات اور علاقائیت کی بنیاد پر وزیر کا عہدہ طے ہوتا ہے،” جو متعلقہ محکمہ کے جانکار ہیں ، انہیں اس محکمہ کا وزیر نہیں بنایا جاتا ہے۔ رکن اسمبلی شریسی سنگھ کو ریاست کا کھیل وزیر اور مجھے فن اور ثقافت کا وزیر نہیں بنایا جانا اس کی مثال ہے۔
بی جے پی رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر علاقائیت کا الزام لگایا اور کہاکہ بہا ر میں بین الاقوامی اسٹیڈیم پٹنہ میں بنایا جانا چاہئے لیکن اسے وزیراعلیٰ کمار کے آبائی ضلع نالندہ میں بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فلم سیٹی اور اسٹوڈیو چمپارن میں اور حاجی پور میں بنایا جانا چاہئے کیونکہ فلم شوٹنگ میں درجہ حرارت کا اہم رول ہوتا ہے لیکن اسے راجگیر میں بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ فن کے شعبہ میں ان سے زیادہ بہار کو اور کون جانتا ہے۔ Caste and region decide the ministerial position in bihar
سابق وزیر نے کہاکہ سال 2014 میں فن وثقافت کے وزارت کے عہدے پر تھے اور اس وقت انہوں نے بہار میں فلم سیٹی اور بین الاقوامی اسٹیڈیم بنانے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ آٹھ سال بعد بھی فلم سیٹی اور اسٹیڈیم کی تعمیر ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹنہ کے معین الحق اسٹیڈیم کو موڈرنائز کرکے بین الاقوامی اسٹیڈیم بنانے کی درخواست انہوں نے کی تھی۔
مزید پڑھیں:
فلم سیٹی کے لئے والمیکی نگر کا انتخاب کیا تھا کیونکہ اسٹوڈیو میں فنکاروں کے میک اپ کیلئے مواقف موسم بہت ضروری ہے اس کے لئے والمیکی نگر بہترین جگہ ہے لیکن وزیراعلیٰ کمار یہ دونوں چیز یں اپنے آبائی ضلع راجگیر لیکر چلے گئے ۔
بی جے پی رکن اسمبلی نے فلم سیٹی کے سلسلے میں کہاکہ اس معاملے میں ان سے زیادہ بہتر وزیراعلیٰ کو نہیں معلوم ہوگا۔ باوجود اس کے وزیراعلیٰ نے ان کی بات نہیں سنی اور اپنے مشیروں سے رائے لیکر دونوں چیزوں کو راجگیر میں کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ آٹھ سال بعد بھی ابھی تک فلم سیٹی تیار نہیں ہوپائی ہے جو باعث تشویش ہے ۔
یواین آئی۔