ETV Bharat / state

Helicopter Car Center Of Attention ہیلی کاپٹر کار توجہ کا مرکز

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 11:48 AM IST

شادیوں کے سیزن کے پیش نظر کیمور میں ایک کار کو کار مالک نے ہیلی کاپٹر میں تبدیل کر دیا ہے۔ ساڑھے سات لاکھ کی لاگت سے تیار کردہ یہ کا ہیلی کاپٹر لوگوں کے لیے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ Helicopter Car Center Of Attention

ہیلی کاپٹر کار توجہ کا مرکز
ہیلی کاپٹر کار توجہ کا مرکز

کیمور: تہواروں کے بعد اب شادیوں کا سیزن شروع ہو گیا ہے، ہر کوئی اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے نئے نئے رسم و رواج کو فروغ دے رہا ہے۔ اس کے پیش نظر بہار کے ضلع کیمور کے رہائشی امر ناتھ کمار گپتا نے ایک ویگن آر کار کو ہیلی کاپٹر میں تبدیل کرایا ہے، تاہم یہ گاڑی چلتی ہے اڑتی نہیں، لیکن شادی کے موسم میں اس کی زبردست مانگ ہے۔ Helicopter Car Center Of Attention

ویڈیو

یہ پہلا موقع ہوگا جب دولہے راجہ کو لیکر کیمور کے سڑکوں پر ہیلی کاپٹر کار دوڑے گی۔ کیمور کے علاوہ اس کار کو پڑوسی اضلاع روہتاس، بھوجپور اور بکسر سے بھی بک کیا جارہا ہے۔ کار مالک نے کار کی بکنگ کم از کم 7 ہزار روپے رکھی ہے۔ حالانکہ یہ کار مہنگی ہونے کے باوجود بھی شادیوں میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

کار کا مالک امرناتھ کمار گپتا کے مطابق یہ کار ممبئی سے سات لاکھ روپے کی لاگت سے بنوائی گیئی ہے اور اس کار کا نام 'دلہن چلی سسرال' رکھا گیا ہے۔ اس کار کی بکنگ 25 نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔ موہنیا کے لوگوں کو اس کار کو بک کرنے کے لیے 7 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ Helicopter Car Center Of Attention

مزید پڑھیں:

کار کے مالک نے بتایا کہ جب سے یہ کار کیمور میں آئی ہے تب سے یہ توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ موہنیا علاقہ کے لیے 7 ہزار میں بکنگ کی جائے گی اور باہر کے لیے اضافی چارج لیا جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جب سے یہ کار لوگوں کی نظروں میں آئی ہے، تب سے لوگ ہر روز کار کی بکنگ کے لیے کار کے مالک تک پہنچ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.