ETV Bharat / state

بہار: 86 کیوٹی سےامیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - بہار میں انتخابات

آرجےڈی رہنما عبدالباری صدیقی نے کہا علی نگر اسمبلی حلقے میں نے جتنی ترقی کے کام کیے ہیں۔ اس سے کہیں زیادہ کام 86 کیوٹی میں کریں گے۔

بہار: 86 کیوٹی سےامیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 11:39 AM IST

ریاست بہار،ضلع دربھنگہ کے دس اسمبلی حلقوں میں سے ایک اہم اسمبلی حلقہ 86 کیوٹی اسمبلی حلقے سے پیر کے روز آر جے ڈی کے سینئر رہنما عبدالباری صدیقی سمیت کُل آٹھ امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

بی جے پی کے طرف سے مراری موہن جھا، سماج وادی جنتا دل کی طرف سے فیاض الرحمن، راشٹریہ جن وکاس پارٹی کی طرف سے سیکھر کمار، چاند بابو نے این سی پی کی طرف سے، تو وہیں جتیندر کمار اور دیپک کمار اور پرینکا کماری نے آزاد امیدوار کے طور پر اپنے پرچے داخل کیے۔

بہار: 86 کیوٹی سےامیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجد کے عبدالباری صدیقی نے کہا کہ انہوں نے آر جے ڈی کے طرف سے اپنی امیدواری کا پرچہ داخل کیا ہے۔

ترقیاتی کاموں کے سوال پرانھوں نے کہا کہ علی نگر اسمبلی حلقے میں جتنے ترقی کے کام کیے ہیں۔ اس سے کہیں زیادہ کام 86 کیوٹی میں کام کروں گا۔

اس موقع پر بی جے پی کے امیدوار مراری موہن جھا نے کہا کہ ان کا مقصد سب کا ساتھ سب کا وکاس پر عمل کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ علاقے میں چھوٹے ہوئے ترقیاتی کام کو آگے بڑھانے کا کام کریں گے اور سب کا وکاس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:'سفری اخراجات کے بدلے میں ووٹ کے لیے تیار مہاجر مزدور'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.