ETV Bharat / state

ارریہ :جیوکا ملازمین کو قرض کی فراہمی - ضرورت مندوں میں قرض تقسیم

بہار کے ضلع ارریہ میں کینرا بینک کی جانب سے جیوکا ملازمین کوقرض اور طلبہ کو اسکالرشپ دی گئی۔

ارریہ :جیوکا ملازمین کو قرض کی فراہمی
ارریہ :جیوکا ملازمین کو قرض کی فراہمی
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 1:41 AM IST

ارریہ میں منعقد ہوئے اس پروگرام کا آغاز شمع روشن کرتے ہوئے کیا گیا، جویکا ملازمین نے پھول مالا ڈال کر مہمانوں کا استقبال کیا۔

ارریہ :جیوکا ملازمین کو قرض کی فراہمی

'وزیر اعظم نریندر مودی کا مشن اور حدف ہے کہ کسی بھی ہاتھ کو خالی نہیں چھوڑنا ہے، خوداعتمادی اور ہنر مندی سے کوئی ہاتھ محتاج نہ رہے، یہ دور ہنر مندی اور فتح مندی کا ہے، اس کے تحت مرکزی و ریاستی حکومت ضرورت مندوں کے لئے کئی طرح کی اسکیمز چلا رہی ہے جس کا فائدہ ہر طبقہ اٹھا سکتا ہے، انہی اسکیمز میں ایک غریب اور ضرورت مندوں میں قرض تقسیم کرنا ہے۔'

کینرا بینک کے سی جی ایم سلیا کمار نے پروگرام کا افتتاح کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جیویکا ملازمین میں154 خاتون کو دو کروڑ 31 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے. جبکہ بینک کی جانب سے ہی پسماندہ طبقے کے ہونہار طالب علموں کو کینرا بینک کی جانب سے بالترتیب پانچ اور آٹھ ہزار روپے اسکالرشپ کی رقم دی گئی۔

جن طالبات کو اسکالر شپ کی رقم ملی ان کے نام شگفتہ یاسمین، پوجا کماری، پرینکا پاسوان ، روزی خاتون ،دلکشا بیگم، ناہید اختر، آرتی کماری اور چترا پاسوان ہیں.

کنیرا بینک کے ریاستی انچارج سنجے کمار مشرا نے کہا کہ ارریہ ضلع کا شمار ایک پسماندہ ضلع کے طور پر ہوتا ہے، یہاں لوگ معاشی طور پر کمزور ہیں حالانکہ اس علاقے کے لوگ کافی محنتی ہیں اور یہاں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے، ضرورت ہے کہ انھیں صحیح رہنمائی کی جائے. 'ہماری کوشش ہے کہ ہر برس اسی طرح کے بچے جو پڑھنا چاہتے ہیں ہم انہیں اسکالر شپ فراہم کریں گے تاکہ ان کی تعلیم میں کسی طرح کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔'

یہ بھی پڑھیں:پٹنہ ایرپورٹ پرحفاظتی اقدامات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.