مہاجر مزدوروں اور طلبہ کو واپس لانے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے بعد نالندا میں تیاریاں زوروں پر ہیں۔ پٹنہ پہنچنے والی بہار کی پہلی ٹرین سے نالندا کے سیکڑوں مزدور آ رہے ہیں۔ اس کے بعد ضلع سے 3 بسیں پٹنہ روانہ کی گئی ہیں۔
بہارشریف کے گولاپور واقع ہوائی اڈے پر ایک جگہ مختص کی گئی ہے۔ یہاں تمام مہاجر مزدوروں کی پہلی اینٹری کرائی جائے گی۔ جس کے بعد سبھی مزدوروں کا یہاں پر رجسٹریشن ہوگا اور سکریننگ بھی کرائی جائے گی۔
مہاجر مزدوروں کو سب سے پہلے گولاپور واقع ہوائی اڈا میں لایا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے مزدوروں کو ہر ممکن ممد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مزدوروں کے رجسٹریشن کے بعد اسکریننگ ہوگی۔ ساتھ ہی مزدوروں کے لیے طعام کا انتطام ہے۔ مزدوروں کے اندر کورونا کے علامات پائے جانے کی صورت میں انہیں قرنطینہ اور آئسولیشن میں بھیجا جائےگا۔
نالندا کے مہاجر مزدوروں کی تعداد کے سلسلے میں انتظامیہ کو مسلسل فہرست مہیا کرائے جا رہے ہیں۔ بہار کے باہر تمام ریاستوں سے جو مزدور واپس آنے کے لیے تیار ہیں، ان کی فہرست دھیرے دھیرے مل رہی ہے۔ تمام مزدوروں کو گاڑیوں سے لایا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے اس کی پوری تیاری کی ہے۔ بہار کی مختلف سرحدیں جیسے کیمور، گوپالگنج، نوادا، پٹنہ سے مہاجر مزدوروں کو لانے کے لیے یہاں سے بس روانہ کی جا رہی ہے۔ مہاجر مزدوروں کو لانے کا عمل جاری رہے گا۔ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے اس کے لیے 25 بسوں کا انتظام کیا ہے۔