ETV Bharat / state

بہار: 29 نومبر کو کابینہ کی توسیع کا امکان

بتایا جا رہا ہے کہ دوسری توسیع کے دوران محکمہ اقلیتی فلاح کی ذمہ داری جے ڈی یو کے مسلم رکن قانون ساز کونسل غلام غوث کو مل سکتی ہے۔

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 10:56 PM IST

بہار: 29 نومبر کو کابینہ کی توسیع کا امکان
بہار: 29 نومبر کو کابینہ کی توسیع کا امکان

ریاست بہار کی نئی حکومت بہت جلد کابینہ کی توسیع کرے گی. قانون سازیہ کی اجلاس کے فوراً بعد کابینہ کی توسیع کا امکان بتایا جا رہا ہے.

اطلاعات کے مطابق آئندہ 29 نومبر کو نتیش کمار کابینہ کی توسیع کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بار کسی مسلمان کو اقلیتی فلاح کی ذمہ داری دی جائے گی۔

دراصل گزشتہ 16 نومبر کو نتیش کمار نے این ڈی اے اتحادی پارٹیوں کے ساتھ حلف لیا تھا لیکن اس وقت کچھ ہی رہنماؤں نے حلف لیا تھا۔ ایک ایک وزیر کو 5-5 محکموں کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد کو 6 محکمہ سونپا گیا ہے۔ جے ڈی یو کے وجئے چودھری اور اشوک چودھری کو 5 محکموں کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ ویجندر پرساد یادو کو چار محکموں کی ذمہ داری دی گئی۔

دوسری نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی، منگل پانڈے، امریندر پرتاپ اور جیویش کمار کو تین تین محکمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ رام سورت رائے اور سنتوش کمار سمن کو 2-2 محکموں کی ذمہ داری ہے۔ وہیں شیلا کماری، مکیش سہنی اور رام پریت پاسوان کو ایک-ایک محکمہ سونپا گیا ہے جبکہ میوالال نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

محکمہ اقلیتی فلاح کی ذمہ داری ابھی اشوک چودھری کے پاس ہے۔ وہیں بتایا جا رہا ہے کہ دوسری توسیع کے دوران یہ محکمہ جے ڈی یو کے مسلم رکن قانون ساز کونسل غلام غوث کو مل سکتی ہے۔

دراصل بی جے پی کے پاس جے ڈی یو سے زیادہ سیٹیں ہیں۔ اس لحاظ سے بی جے پی کو زیادہ محکمے ملیں گے۔ گزشتہ حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ سمیت بی جے پی کوٹے سے صرف 13 رہنما ہی وزیر تھے جبکہ وزیر اعلیٰ سمیت جے ڈی یو سے 22 اراکین اسمبلی وزیر تھے۔ اگر توسیع ہوئی تو 12 اور وزیر حلف لے سکتے ہیں. اس لحاظ سے بی جے پی کے 19 وزیر ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.