ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں آر جے ڈی کی جانب سے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف پر زور احتجاج کیا جا رہا ہے۔
اس دوران سیکرو کارکنان دربھنگہ ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے اور مرکزی حکومت کے زریعہ لائے گئے این ار سی اور سی اے اے قانون کو واپس لینے کی آواز بلند کی، اس دوران ریلوے سفر بھی بند رہے۔
وہیں اس دوران آر جے ڈی کے کا رکن محمد کلام نے کہا کہ یہ کالا قانون سی اے اے اور این ار سی بل واپس لینا ہوگا نہیں تو اسی طرح پورے ملک میں احتجاج جاری رہے گا۔