پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ تاجر انکوج کمار ٹھاکر (32) موٹر سائیکل سے دیر رات شری کرشن میڈیکل کالج سے گھر لوٹ رہا تھا تبھی جھپها گاؤں کے قریب درون پور-بتھنا شاہراہ پر مسلح بدمعاشوں نے گولی مار کر انہیں شدید طور پر زخمی کردیا۔ زخمی تاجر کو نزدیکی لوگوں نے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔ قتل کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔