ETV Bharat / state

ارریہ سے دہلی جا رہی بس حادثے کا شکار، دو کی موت

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 1:20 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد بس حادثے کا شکار ہوگئے۔ارریہ سے دہلی جارہی یہ بس اترپردیش کے آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر کھڑے ایک کنٹینر سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں پانچ لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔

ارریہ سے دہلی جا رہی بس حادثے کا شکار
ارریہ سے دہلی جا رہی بس حادثے کا شکار

ارریہ سے دہلی جارہی مسافر بس اترپردیش کے آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر واقع مینی بھاوا گاؤں کے قریب سڑک کنارے کھڑے ایک کنٹینر سے ٹکرا گئی ۔جس میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی، جن میں دو کا تعلق ارریہ کے جوکی ہاٹ و بگڈھرا گاؤں سے تھا۔

حادثے کی خبر عام ہوتے ہی لوگوں میں اضطرابی کیفیت پیدا ہو گئی۔ ارریہ سے دو لوگوں کے موت کی اطلاع ملنے پر علاقے میں ماتم چھا گیا ہے۔ مقامی لوگ مہلوکین کے اہل خانہ سے صبر اور اظہار تعزیت کے لئے پہنچنے لگے ہیں

اطلاع کے مطابق یہ حادثہ صبح کے وقت پیش آیا ہے۔ ارریہ کے بیرگاچھی چوک سے دہلی کے لئے رات میں چلی ڈبل ڈیکر بس میں مختلف اضلاع کے 70 سے 75 لوگ سوار تھے، لیکن کہرے کی وجہ سے اتر پردیش کے آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر کنارے میں کھڑے ایک بڑا سا کنٹینر نظر نہیں آیا اور بس پیچھے سے کنٹینر کے اندر گھس گئی۔ٹکر اتنی تیز تھی کہ بس کنٹینر کے اندر پوری چلی گئی ۔جس میں چار لوگوں کی موت جائے وقوع پر ہی ہوگئی، جبکہ ہسپتال لے جانے کے دوران ایک شخص نے راستے میں دم توڑ دیا۔ اس حادثے میں دیگر تین افراد بھی شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جس کا علاج چل رہا ہے۔

ارریہ سے جن دو لوگوں کی موت ہوئی ہے ان میں سے ایک کی شناخت جوکی ہاٹ کے محمد فاروق اور بگڈھرا کے محمد نسیم کے طور پر ہوئی ہے، یہ دونوں مزدوری کے لئے اترپردیش جا رہے تھے۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی جوکی ہاٹ رکن اسمبلی شاہنواز عالم لواحقین کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے پہنچے اور نعش کو اہل خانہ کے سپرد کرنے کا نظم کیا۔نعش جیسے ہی جوکی ہاٹ پہنچا اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہو گیا، نئے سال کے آغاز میں اس حادثے سے باہر جانے والے مزدور سہمے ہوئے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.