دربھنگہ :ایک طرف جہاں کورونا جیسی وبا سے کسان مزدوروں کی روزی روٹی پر بڑا بحران ہے. وہیں، دوسری جانب آئے دن دیہی علاقوں میں آگ کے واقعات نے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے.
اطلاعات کے مطابق تازہ معاملہ شہر تھانہ علاقہ کے شوبھنکر پور کا ہے جہاں آگ لگنے سے دو کسانوں کی ایک بیگھہ سے زیادہ کی فصل جل کر راکھ ہو گئی ہے ۔

اس سے متعلق پوچھے جانے پر متاثرہ کسان فضلے نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ آگ کیسے لگی۔جب آگ نے پورے کھیت کو اپنے آغوش میں لے لیا، تب انہیں اس کی جانکاری حاصل ہوئی.موقع سے لوگوں نے بورنگ چلا کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ۔

اس دوران گاؤں کے لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، موقع پر پولیس بھی پہنچی. گاؤں والوں کی تعاون اور فائر فائٹرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا.

بتایا جاتا ہے کہ اس آگ سے فضلے کی تقریبا ڈیڑھ بیگھہ اور ان کے پڑوسی کی آٹھ کٹھے کی فصل مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی ہے. اس آگ میں تقریبا 50 ہزار کے نقصانات کا خدشہ ظاپر کیا جا رہا ہے .
وہیں، فائربریگیڈ کے اہلکار سنتوش کمار نے بتایا کہ وارڈ نمبر 9 سے انہیں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی. اس کے بعد وہ فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں لے کر موقع پر پہنچے اور کافی مشققت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔