ETV Bharat / state

Gang of Burglars Busted:ریلوے اسٹیشن کے گوداموں میں چوری کرنے والے گروہ کا انکشاف - پولیس نے اس معاملہ میں دو ملزمین کو کیا گرفتار

گیا پولیس نے ریلوے گوداموں میں چوری کی واردات کو انجام دینے والے بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ اور ان کے پاس سے اسلحہ اور چوری کے سامان برآمد کئے ہیں۔Railway Warehouse Gang Busted

پولیس
پولیس
author img

By

Published : Mar 3, 2022, 7:20 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں پولیس نے ریلوے کے گودام سے ڈاکہ زنی کرنے والے بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔بتا یا جارہا ہے کہ یہ بدمعاش ریاست کے مختلف اضلاع کے ریلوے گوداموں میں چوری و ڈاکہ زنی کی واردات کو انجام دیتے تھے۔ اور وہاں سے مہنگے ترین سامانوں کی چوری کر کے زیادہ قیمتوں پر اسے بازاروں میں فروخت کرتے تھے۔ Gaya Railway Warehouse Burglary Gang Exposed

مذکورہ گروہ میں بارہ سے زیادہ افراد شامل ہیں۔ جن پر سنگین مقدمات درج ہیں اور وہ سبھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں، حالانکہ پولیس کا دعوی ہے جلد ہی اس گروہ کے تمام افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس

ایڈیشنل ایس پی منیش کمار نے کہا کہ وزیر گنج تھانہ کی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 27 فروری کی رات کو ریلوے اسٹیشن کے گودام میں کچھ بدمعاش داخل ہو کر وہاں تعینات گارڈ کا اغوا کر لیا ۔اور اس کے بعد ڈاکہ زنی کی واردات کو انجام دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع ورادات پر پہنچی اور معاملہ کی تحقیقات میں میں جٹ گئی۔

تحقیقات میں پتہ چلا کہ تھوڑی دیر قبل ہی بدمعاش پک اپ وین میں تانبا اور دوسرے قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔پولیس نے انکا تعاقب کیا اور ساتھ ہی وائرلیس نیٹ ورک کی ٹیم کو اطلاع دی گئی، اور راستے کی حدبندی کرکے پک اپ گاڑی کو روکا گیا۔ تاہم بدمعاش چکمہ دیکر بھاگنے میں کامیاب رہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے پاس سے دیسی طمنچہ اور زندہ کارتوس برآمد کیے گئے ہیں، گرفتار بدمعاشوں میں جتیندر کمار اور جیکی یادو کو گرفتار کیا گیا ہے
مزید پڑھیں:لوٹ کو انجام دینے والے گروہ کا پردہ فاش

انہوں نے بتایا کہ ان بدمعاشوں کے ذریعہ جہاں پہلے کی واردات کے بعد سامانوں کو فروخت کیا گیا ہے وہاں پر بھی چھاپے ماری چل رہی ہے بقیہ بدمعاشوں کی جلد گرفتاری ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.