بہار اسمبلی میں حلف برداری کے موقع پر آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے 5 اراکین اسمبلی نے حلف لیا۔ پارٹی لیجسلیچر اخترالایمان نے ’ہندوستان کے بجائے بھارت کہہ کر حلف لیا جس کے بعد میڈیا نے اس واقعہ کو خوب اچھالا۔
مجلس کے رہنما اخترالایمان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس کی کوئی نظیر نہیں ملتی، عوام میں ریاستی حکومت کے خلاف غصہ پایا جاتا ہے جس کا انتخابات میں فائدہ عظیم اتحاد کو ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد کو بہت کم وقت ملا اگر ہمیں کچھ وقت اور مل جاتا تو آج بہار کا نقشہ کچھ اور ہوتا۔ انتخابات سے قبل عظیم اتحاد کی ہوا چلنے کی بات کہی جارہی تھی۔ انہوں نے وزارت میں کسی بھی مسلم چہرہ کو شامل نہ کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے کے پاس ایک بھی مسلم چہرہ نہیں ہے جبکہ یہ ایک المیہ ہے۔
اخترالایمان نے کہا کہ بہار کی تاریخ میں پہلی بار وزارت میں ایک بھی مسلم وزیر کو جگہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز کونسل کے رکن کو بھی وزیر بنایا جاسکتا تھا لیکن این ڈی اے کے پاس جمہوری اقدار کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔