زماں خان کیمور کے چین پور اسمبلی حلقہ سے بہوجن سماج پارٹی کے سیٹ سے منتخب ہوئے تھے۔ پورے ریاست میں بہوجن سماج پارٹی کے واحد ایم ایل اے تھے۔
زماں خان کے زریعہ جے ڈی یو میں شامل ہونے اور وزیر بننے کی قیاس آرائی پہلے سے ہی لگائی جا رہی تھی۔
جے ڈی یو پارٹی کے زرائع کے مطابق زماں خان کو پارٹی پہلے ہی آفر کر چکی تھی اور محکمہ اقلیت کا وزیر بنائے جانے کی بات چل رہی تھی، لیکن اس وقت زماں خان نے صاف انکار کر دیا تھا۔
جانکار بتاتے ہیں کہ زماں خان عوامی مفاد کے لیے کسی دیگر محکمہ کا عہدہ چاہ رہے تھے۔ زماں خان کو جے ڈی یو میں شامل ہونے کے بعد امید جتائی جا رہی ہے کہ زارت کا وزیر بنایا جا سکتا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار کی یہ بڑی چال ہے، کیونکہ کچھ ماہ پہلے ہوئے اسمبلی انتخاب میں جے ڈی یو سے ایک بھی مسلم ایم ایل اے منتخب ہو کرنہیں آیا ہے۔
ایسے میں زماں خان کو جے ڈی یو میں شامل کرا کر اقلیتی طبقہ کے درمیان اپنی پکڑ مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
تیجسوی یادو کی ڈی ایم سے فون پر بات چیت، ویڈیو وائرل
یہاں یہ بھی بتا دیں کی کیمور کے چار اسمبلی سیٹ میں تین پر آر جے ڈی اور ایک پر بیہ ایس پی نے سبقت حاصل کی تھی۔ جسمیں بھبھوا سے بھرت بند، موہنیاں سے سنگیتا سنگھ اور رامگڑھ سے سدھا کر کا نام شامل ہے۔ وہیں چین پور سے زماں خان نے بی جے پی امیدوار برج کشور بند کو ہرایا تھا۔