ETV Bharat / state

'معذوروں کے لیے جاری اسکیمز میں بیداری لائی جائے' - سول سرجن ڈاکٹر سریش پرساد شرما

بہار کے ایڈیشنل کمشنر برائے معذور ڈاکٹر شیوا جی کمار معذوروں کو معذوری سرٹیفیکیٹ، زیر التوا معاملات کے تصفیہ سمیت دیگر اہم امور کی انجام دہی کے لیے آج ضلع ارریہ پہنچے۔

'معذوروں کے لیے جاری اسکیمز میں بیداری لائی جائے'

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 10:13 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ پہنچنے کے بعد ڈاکٹر شیوا جی کمار سب سے پہلے ضلع کلکٹر پرشانت کمار اور سول سرجن ڈاکٹر سریش پرساد شرما سے ملاقات کی اور ضلع میں معذوروں کے لیے چل رہے اسکیموں کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر شیوا جی نے ضلع کلکٹریٹ احاطہ میں ڈی آر ڈی سبھا بھون میں صحافیوں سے گفتگو کی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ معذوروں کے لیے چل رہے اسکیموں میں بیداری لانے کی اپیل کی۔

'معذوروں کے لیے جاری اسکیمز میں بیداری لائی جائے'

ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ 'سیمانچل نہایت ہی پسماندہ علاقہ ہے، یہ علاقہ ہر طرح کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، ایسے میں حکومت کی خاص نظر ان علاقوں میں رہنے والوں پر ہے تاکہ انہیں بھی ترقیاتی اسکیمزسے مستفید کیا جائے، یہاں معذوری کی شرح زیادہ ہے اس لیے یہاں زیادہ خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر شیوا جی کمار نے کہا کہ 'معذوروں کے لیے حکومت جو مختلف مواقع پر اسکیمز چلاتی ہے لوگوں میں معلومات کی کمی کی وجہ سے وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھا پاتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ لوگوں میں بیداری لائی جائے۔

پریس کانفرنس میں مختلف محکمہ کے اعلیٰ افسران جن میں سبودھ کمار، انیل کمار ٹھاکر، بالیشور پرساد، دلیپ سرکار وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.