ETV Bharat / state

BPSC بہار پبلک سروس کمیشن نے جاری کیا رزلٹ، جانیے کون ہے ٹاپ ٹین - ای ٹی وی بھارت

بہار پبلک سروس کمیشن کی 64 ویں سول سروسز امتحان میں کل 1454 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہیں۔ جن میں اول مقام پر اوم پرکاش گپتا، دوسرے مقام پر ویدھیا ساگر اور تیسرے مقام پر دربھنگہ کے رہنے والے انوراگ آنند ہیں۔

BPSC-64th Exam Result top 3 candidates
BPSC بہار پبلک سروس کمیشن نے جاری کیا رزلٹ، جانئیے کون ہے ٹاپ ٹین
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 2:24 PM IST

بہار پبلک سروس کمیشن کی 64 ویں سول سروسز امتحان میں کل 1454 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہیں۔ نتیجہ لمبے انتظار کے بعد اتوار کو دیر شام بہار پبلک سروس کمیشن نے جاری کیا۔ جس میں اوم پرکاش گپتا کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے جب کہ ودھیا ساگر دوسرے اور انوراگ آنند تیسرے ٹاپر بنے ہیں۔

بغیر کوچنگ کے اوم پرکاش گپتا بنے بی پی ایس سی ٹاپر

بہار پبلک سروس کمیشن میں پہلی جگہ حاصل کرنے والے اوم پرکاش گپتا پٹنہ کے فتوحہ کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے آئی آئی ٹی روڑکی سے بی ٹیک انجینئرنگ کی ہے۔ اوم پرکاش نے بغیر کسی کوچنگ یہ کامیابی حاصل کی ہے، حالانکہ ان کا حدف یو پی ایس سی ہے۔

گاؤں میں ان کے والدین دکان چلاتے ہیں۔ ٹاپ آنے پر طالب علموں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ محنت کرتے ہیں تو کوئی بھی کامیابی مل جاتی ہے۔ کڑی محنت کرنے والوں کو کامیابی حاصل ہوتی ہے اس لیے منزل پر رہ کر حوصلہ بنائے رکھیے‘‘

BPSC-64th Exam Result top 3 candidates
اوم پرکاش نے کیا ٹاپ

کون ہے دوسرا ٹاپر؟

ویدھیا ساگر بہار کے سپول ضلع کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے بی پی ایس سی میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ان کی اسکول کی پڑھائی سپول کے جواہر نودیے اسکول سے ہوئی، بعد میں انہوں نے انجینئرینگ کی پڑھائی کی اور اس کے بعد اپنے دوست پریا کے ساتھ مل کر بہار پبلک سروس کمیشن کی پڑھائی کی۔ جس میں دونوں کامیاب ہوئے ہیں۔ پریا کو سپلائی انسپکٹر کا عہدہ ملا ہے۔

BPSC-64th Exam Result top 3 candidates
دوئم ٹاپر ویدھیا ساگر

تیسرا ٹاپر آنند کون ہے؟

تیسرا مقام حاصل کرنے والے انوراگ آنند دربھنگہ شہر کے لکشمی ساگر کا رہنے والا ہے۔ انہوں نے پہلی کوشش میں یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے والد وجیے کمار جھا ایس بی آئی کے لہریاسرائے سی اے ای برانچ کے منیجر ہے۔

BPSC-64th Exam Result top 3 candidates
سوئم ٹاپر انوراگ آنند

ٹاپ ٹین کامیاب

  • اوم پرکاش گپتا
  • ودھیا ساگر
  • انوراگ آنند
  • ویشال
  • ششانک برنوال
  • آلوک کمار
  • نکھل کمار
  • آریہ راج
  • ستیم کمار
  • ونود کمار

اس مقابلہ جاتی امتحان میں 471584 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ ان میں سے 19109 کو ابتدائی امتحان میں کامیابی ملی۔ جب کہ مینس امتحان (مرکزی امتحان) میں کل 3799 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.