ریاست بہار کے ضلع کیمور میں اترپردیش کو جوڑنے والی دونوں جانب سے سرحدوں کو بند کردیا گیا ہے، جن میں ایک رامگڑھ بڑورا اور دوسری جی ٹی روڈ کرمناشا کی جانب ہے۔
سرحد پر کوروناوائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر آمدورفت کو ذہن میں رکھتے ہوئے دونوں سرحد کو سیل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ریاست بہار کے کیمور ضلع کی سرحدوں بالکل ہی سیل کردی گئی ہے، لیکن صرف حکومت کے ہدایت کے مطابق ضرورت مند گاڑیوں کو آنے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ریاست کا یہ ضلع اترپردیش کی سرحد کا کام کرتا ہے، لاک ڈاؤن کے مد نظر اتررپردیش کی سرحد کو جوڑنے والی کرماناشا سرحد، رامگڑھ میں بڑورا سرحد کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے، جکہاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے آمدورفت تو پہلے سے ہی متاثر تھی۔
سرحد بند ہونے کے باوجود چند لوگوں کی آمد و رفت جاری تھی، ضلع انتظامیہ کے بعد اب پور ی طرح سے بند کردی گئی ہے، اس بابت کرمناشا سرحد پر معمور پولیس کے جوان نے بتایا کی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق سرحد کو سیل کردیا گیا۔