ETV Bharat / state

Patna Book Fair تین برس بعد پٹنہ کا گاندھی میدان کتاب کے عاشقوں سے ہوا گلزار

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 4:32 PM IST

کتاب میلہ میں کئی اسٹال پر آئی اے ایس، میڈیکل، نیٹ، بی پی ایس سی، انجینئرنگ اور مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کی کئی کتابیں بھی دستیاب ہیں۔ ان اسٹال پر عام دنوں کے مقابلے کتابوں پر بیس فیصد سے ساٹھ فیصد تک کی خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔ Book lovers throng Patna Book Fair

book-lovers-throng-patna-book-fair
تین برس بعد پٹنہ کا گاندھی میدان کتاب کے عاشقوں سے ہوا گلزار

پٹنہ: شہر عظیم آباد کو جہاں ادبی، تہذیبی اور ثقافتی شناخت حاصل ہے وہیں اس شہر کو کتب بینی کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہاں لوگ کتابیں پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں۔ خاص طور سے نئی نسلوں میں کتابوں کے تئیں زیادہ دیوانگی دیکھی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹنہ شہر کا مرکز کہا جانے والا گاندھی میدان میں لگے کتاب میلہ میں کالج کے طلباء، ریسرچ اسکالرز، پروفیسر، مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران سمیت بڑی تعداد میں دانشور اپنی علمی پیاس بجھانے کے لیے یہاں پہنچ رہے ہیں۔ کورونا وبا کے تین برس بعد یہ نظارہ پہلی بار دیکھنے کو مل رہا ہے کہ جب شائقین ذوق در ذوق کتابیں خریدنے پہنچ رہے ہیں۔ Book lovers throng Patna Book Fair

اس کتاب میلہ میں ملکی سطح پر معروف کئی پبلیکیشنز کے ذریعہ اردو، ہندی، انگریزی اور دیگر زبانوں کی ادبی کتابوں کا بھی اسٹال لگا ہوا ہے۔ اگر اردو بک اسٹال کی بات کریں تو یہاں مرکزی مکتبہ اسلامی، مکتبہ قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان دہلی، مکتبہ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ، دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ اور منہاج پبلیکیشنز کے اسٹال موجود ہیں۔ کتاب میلے میں کئی اسٹال پر آئی اے ایس، میڈیکل، نیٹ، بی پی ایس سی، انجینئرنگ اور مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کی کئی کتابیں بھی یہاں دستیاب ہیں۔ ان اسٹال پر عام دنوں کے مقابلے کتابوں پر بیس فیصد سے لیکر ساٹھ فیصد تک کی خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔ جس سے طلباء کی بھیڑ زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔

ویڈیو
عام طور سے یہ بات کہی جاتی ہے کہ ڈجیٹل کے زمانے میں مطبوعہ کتابوں کی خریداری میں کمی آئی ہے۔ مگر اس کتاب میلے میں آرہے شائقین کتب سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آج بھی آن لائن کے مقابلے مطبوعہ کتابوں کی اہمیت زیادہ ہے۔
Book lovers throng Patna Book Fair
پٹنہ کتاب میلہ
اس کتاب میلے میں کتابوں کے ساتھ کئی ثقافتی اور ادبی پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں، ساتھ ہی ریاستی ہیلتھ سوسائٹی کے ذریعہ صحت سے متعلق آگاہی پروگرام بھی چلایا جارہا ہے۔ جس کے تحت ذیابیطس کا ٹیسٹ، بلڈ ٹیسٹ، منھ کا کینسر اور ای جی سی ٹیسٹ یہ سب مفت کیے جا رہے ہیں۔ حالانکہ کتاب میلے میں اسٹال لگانے والے پبلشرز کا کہنا ہے کہ امید کے مقابلے ابھی لوگوں کی تعداد کم ہے مگر تشفی بخش ہے کہ لوگ کتابیں خریدنے یہاں پہنچ رہے ہیں۔ ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ شہر عظیم آباد کے شائقین کتب اپنی قدیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آنے والے دنوں میں کتاب میلے میں اور بھی زیادہ کی تعداد میں پہنچیں گے جس سے یہاں کی فضا ایک بار پھر کتابی خوشبوؤں سے معطر ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.