پٹنہ: بالی ووڈ گلوکار سلمان علی کو منگل کے روز جان سے مارنے کی دھمکی آمیز فون موصول ہوا ہے۔ دھمکی آمیز فون موصول ہونے کے بعد ان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ سلمان علی ایک پروگرام کے لیے بہار کے بنکا میں ہیں۔ سلمان علی نے بنکا میں مندر مہوتسو میں میوزیکل پروگرام کیا تھا۔
دھمکی آمیز کال کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انشول کمار نے تقریب کے علاقے میں بالخصوص اسٹیج اور سلمان علی کے چینج روم کی سیکورٹی بڑھانے کا حکم دیا۔ انہوں نے ضلع کے ایس پی ڈاکٹر ستیہ پرکاش سے کہا ہے کہ وہ سلمان علی کے مقام پر اضافی فورس تعینات کریں۔
اے ڈی ایم ستیندر کمار اور ایس ڈی پی او رینک کے افسران کی سربراہی میں ایک بڑی پولیس فورس کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے اور شائقین کو اسٹیج یا چینجنگ روم کے قریب پہنچنے سے روکنے کے لیے پنڈال پر تعینات کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: لارنس بشنوئی کی نئی دھمکی پر سلمان خان کی سکیورٹی سخت
ضلع پولیس گلوکارہ کو دھمکی آمییز فون کرنے والے ملزم کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ صوفی گلوکار کے طور پر جانے جانے والے سلمان علی نے انڈین آئیڈل سیزن 10 جیتا تھا، انہوں نے فلم ’’سوئی دھاگا‘‘ میں بھی گانا گایا تھا۔ واضح رہے کہ چند دن پہلے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو بھی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا۔
( آئی اے این ایس )