ETV Bharat / state

ارریہ: لاپتہ معصوم کی کھیت سے لاش برآمد، گاؤں میں ماتم

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 12:44 PM IST

بہار کے ارریہ ضلع کے پلاسی تھانہ حلقہ کے مجلس پور پنچایت واقع دھنگامہ گاؤں سے 12 دن قبل 12 اپریل سے لاپتہ دس سالہ معصوم کی لاش آج اہل صبح گاؤں کے ہی مکئی کے کھیت سے سڑی ہوئی حالت میں برآمد ہوئی۔ کھیت سے لاش ملنے کی خبر جیسے ہی عام ہوئی اہل خانہ مکئی کے کھیت کی طرف دوڑ پڑے، مگر لاش پوری طرح سڑ جانے کی وجہ شناخت نہیں ہو پا رہی تھی تاہم گھر والوں نے کپڑے سے لاش کی شناخت کی۔

body of missing child recovered from field in araria
لاپتہ معصوم کی کھیت سے لاش برآمد

کھیت میں لاش ملنے کی خبر سے گاؤں و اطراف کے لوگوں کا ایک بڑا مجمع جمع ہو گیا۔ خبر ملتے ہی پلاسی تھانہ پولس جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ارریہ صدر اسپتال بھیج دیا۔

دیکھیں ویڈیو

اطلاع کے مطابق کرن منڈل ولد نند کشور منڈل گزشتہ 12 اپریل کو دوپہر میں اپنے گھر سے بازار جانے کے لیے نکلا تھا، کرن کو دن کے وقت جاتے ہوئے گاؤں کے مقامی لوگوں نے بھی دیکھا تھا، جب دیر شام تک کرن واپس گھر نہیں لوٹا تو اہل خانہ کو تشویش ہوئی اور اسی وقت مختلف جگہوں پر جا کر بچے کو تلاش کی گئی مگر کہیں کوئی خبر نہیں ملی، پھر اہل خانہ نے اس کی اطلاع پلاسی تھانہ کو دی مگر معلومات نہیں ہو سکی۔

آج صبح نو بجے گاؤں کے ہی کچھ بچے گھاس کاٹنے کھیت کی طرف گئے تھے، گھاس کاٹنے کے درمیان ہی جب قریب سے بدبو دار چیز کی مہک لگی تو بچے ہی کھیت میں گھس کر دیکھا تو وہاں سڑی ہوئی حالت میں لاش پڑی تھی۔ شور مچانے پر اہل خانہ وہاں پہنچے اور کپڑے کی بنیاد پر لاش کی شناخت کر سکے۔

مزید پڑھیں:

صاحب ثروت زکوٰۃ کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں: مفتی اطہر القاسمی

ادھر مہلوک بچے کے چچا شیاما نند منڈل نے قتل کئے جانے کا شک ظاہر کرتے ہوئے پولس پر بھی سوال کھڑے کئے ہیں، شیاما نند منڈل نے کہا کہ 12 دن قبل ہم لوگوں نے بچے کی گمشدگی کا معاملہ درج کرایا تھا باوجود اس کے پولس نے سستی سے کام لیا، اگر وقت رہتے پولس بچے کے کھوج بین میں لگ جاتی تو شاید ہم اسے بچانے میں کامیاب ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کس وجہ سے کیا گیا پولس تفتیش کر حقیقت کو سامنے لائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.