ETV Bharat / state

گیا: دینیشور شرما کی جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچی - bihar news

گیا ایئرپورٹ پر سابق آئی بی چیف دینیشور شرما کی جسد خاکی پہنچ گئی ہے، ایئرپورٹ پر ہی صدر جمہوریہ ہند، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سمیت ملکی سطح کے افسران کے ذریعے بھیجے گئے چکر گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ یہاں پولیس جوانوں نے بندوقیں جھکا کر آخری سلامی پیش کی۔ جسد خاکی ضلع گیا بیلاگنج کے پالی گاؤں روانہ ہوگئی ہے۔

body of former IB chief dineshwar sharma arrived gaya international airport
دینیشور شرما کی جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچی
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 4:40 PM IST

آج دوپہر بارہ بجے ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ انٹرنیشنل گیا ہوائی اڈے پر سابق آئی بی چیف دینیشور شرما کی جسد خاکی پہنچ گئی۔ جسدخاکی قومی پرچم میں لپٹی ہوئی تھی، ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد انہیں آخری سلامی دینے کے لیے گیا ہوائی اڈہ احاطہ میں جسد خاکی رکھی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

نیم فوجی دستوں نے بندوق جھکا کر دو منٹ خاموشی اختیار کرتے ہوئے خراج تحسین اور سلامی پیش کی۔ صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کوند، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوال، آئی بی کے ڈائریکٹر اروندا کی جانب سے بھیجے گئے چکر گلدستہ ضلع ڈسٹرکٹ انچارج سمن کمار، ایس ایس پی راجیومشرا اور اے ڈی ایم نے پیش کیا ۔

اس کے علاوہ سی آر پی ایف کے ڈی جی کی طرف سے بھیجے گئے چکر پشپ سی آرپی 159 بٹالین کے کمانڈنٹ ڈاکٹر نشیت کمار، بہار کے ڈی جی پی ایس کے سنگھل کی طرف بھیجے گئے پشپ چکر کو مگدھ آئی جی راکیش راٹھی نے پیش کیا۔

ایئرپورٹ پر بہار کے سابق ڈی جی پی اور دنیش شرما کے سمدھی ابھیانند نے بھی پہنچ کر خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے بعد سابق آئی بی چیف کی جسد خاکی سخت سکیورٹی کے درمیان ان کے آبائی گاؤں بیلاگنج کے پالی گاؤں روانہ ہوگئی ہے۔

body of former IB chief dineshwar sharma arrived gaya international airport
دینیشور شرما کی جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچی

یہاں عام لوگوں کے ذریعے آخری دیدار کے بعد جسدِ خاکی کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے شہر کے وشنو پتھ شمسان گھاٹ پر شام پانچ بجے لایا جائے گا۔

ان کے آبائی گھر پر مرکزی حکومت کے وزیر گری راج سنگھ، گیا ایم پی وجے کمار مانجھی کے علاوہ سبھی پارٹیوں کے رہنما و سماجی کارکن موجود ہیں۔

پولیس جوانوں نے بندوقیں جھکا کر آخری سلامی پیش کی

مزید پڑھیں:

دنیشور شرما کی آخری رسومات گیا میں ہوگی

واضح رہے کہ دینیشور شرما گیا کے پالی گاؤں کے رہنے والے تھے، دینیشور شرما جموں کشمیر کے مذاکراتکار کی بھی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ ضلع گیا میں سبھی برادری اور مذہبی لوگوں کے درمیان مقبول تھے اور سبھی سے ان کے اچھے روابط تھے، دیر شام کو آخری رسومات ادا کردی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.