ETV Bharat / state

Bodh Mahotsav 2023 سہ روزہ بودھ مہوتسو کا ستائیس جنوری سے ہوگا آغاز - ڈی ایم نے تیاگ راجن نے بتایاکہ بودھ مہوتسو

گیا ضلع کے بودھ گیا میں سہ روزہ بودھ مہوتسو منعقد ہوگا. اس میں ہندی سنیما کے مشہور گلوکار سمیت چھ ممالک کے فنکار شامل ہوں گے۔ مہوتسو کا افتتاح وزیراعلیٰ نتیش کمار کریں گے جب کہ پہلے دن کیلاش کھیر اپنے گانوں سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔ اس حوالے سے بودھ گیا میں تیاریاں عروج پر ہیں۔ Bodh Mahotsav 2023

سہ روزہ بودھ مہوتسو 27جنوری سے شروع ہوگا

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 1:45 PM IST

سہ روزہ بودھ مہوتسو 27جنوری سے شروع ہوگا

گیا: ریاست کے بہار کے ضلع گیا کے بودھ گیا میں 27 جنوری سے 29 جنوری تک سہ روزہ بودھ مہوتسو کا انعقاد ہوگا۔ اس کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ سوموار کو ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے بودھ گیا کے کنوینشن سینٹر میں افسران کے ساتھ تیاریوں کے متعلق جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ ڈی ایم نے تیاگ راجن نے بتایاکہ بودھ مہوتسو ایک عالمی شہرت یافتہ مہوتسو ہے اسکی پہلے سے تیاریاں کی جارہی ہیں، اس مرتبہ کئی اضافی پروگرام مہوتسو میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس دوران میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے تمام عہدیداروں سے کہا کہ تمام سیل ہنگامی طور پر بودھ مہوتسو کی تیاری کریں۔ جس کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس پر پوری طرح عمل کریں۔

بودھ مہوتسو میں ملک اور بیرون ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس سال اس موقع پر 6 ممالک کے بین الاقوامی فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کے علاوہ مقامی فنکاروں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ وہ بھی اپنا پرفارمنس پیش کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پہلی بار ایک ٹاک شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں بچوں کا آئی کیو لیول ٹیسٹ کیا جائے گا اس میں اسکولوں کے بچوں کے لیے مقابلہ پہلے ہوا تھا جنہوں نے بہتر کیا تھا انہیں اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

ساتھ ہی اس مرتبہ مہوتسو میں مشاعرہ منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی جسے منظوری دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بودھ مہوتسو کے موقع پر مختلف محکموں کے اسٹال بھی لگائے جائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ کھانے کا میلہ اور گرام شری میلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ بہار کےساتھ دیگر ریاستوں کے لوگ بھی اسٹال لگائیں گے، جس میں وہ اپنی کاریگری سے بنی اشیاء کو ڈسپلے کریں گے۔ ایک ایپ بھی بودھ مہوتسو کے تعلق سے جاری کیا جائے گا تاکہ اس ایپ کے توسط سے سبھی جانکاری حاصل کریں گے۔

ڈی ایم نے بتایا کہ نوڈ ون سے 50 مفت ای رکشے چلیں گے۔ ای رکشا مہابودھی مندر کے قریب رکھا جا رہا ہے تاکہ بودھ مہوتسو میں آنے والے لوگ کالچکر میدان آ کر پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ساتھ ہی اس موقع پر گیا سے بودھ گیا کے لیے تقریباً 8 سے 10 اضافی بسیں چلائی جارہی ہیں تاکہ عام آدمی گیا سے آکر بودھ مہوتسو سے لطف اندوز ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:Muslim Families Making the Tricolor قومی پرچم ترنگا کو بنانے میں مسلم خاندان فخرمحسوس کرتاہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.