ETV Bharat / state

Boat Capsized مظفر پور کے باگمتی ندی میں اسکولی بچوں سے بھری کشتی الٹ گئی، بارہ بچوں کی موت

مظفر پور میں ایک بڑا کشتی حادثہ ہوا ہے۔ باگمتی ندی میں اسکولی بچوں سے بھری کشتی الٹ گئی۔ بیس بچوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچا ہوا ہے۔ In Bihar's Muzaffarpur Many Children Died

Boat capsized in Bagmati river
Boat capsized in Bagmati river
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 2:11 PM IST

Updated : Oct 20, 2023, 5:26 PM IST

مظفر پور: بہار کے مظفر پور کے بینی واد او پی علاقے میں جمعرات کے روز مدھر پٹی گھاٹ پر ایک کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ کشتی دریا کے بیچوں بیچ الٹ گئی۔ حادثہ میں بارہ بچوں کی موت واقعہ ہوگئی ہے۔ابھی بھی 10 بچے لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

مظفر پور میں اسکولی بچوں سے بھری کشتی الٹ گئی:

بینی واد او پی علاقے کے مدھر پٹی گھاٹ پر بچوں سے بھری کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔ کشتی حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں لوگ دوڑ پڑے۔ حادثے کے بعد کئی بچوں نے تیراکی کرکے اپنی جان بچائی۔ پولیس، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں لگی ہوئی ہیں۔ غوطہ خور مسلسل لاپتہ بچوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ڈی ایم کو جانچ کا حکم دیا:

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اس معاملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نے مظفر پور کشتی حادثے کے حوالے سے ڈی ایم کو حکم دے دیا ہے۔ ڈی ایم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ متاثرہ خاندان کی مدد کی جائے گی۔"

اوور لوڈنگ کی وجہ سے حادثہ؟:

اکثر صورتوں میں ملاح رقم کمانے کے لیے کشتی کی استطاعت سے زیادہ مسافر لے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کئی بار کشتی اوور لوڈنگ کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو جاتی ہے۔ فی الحال یہ معاملہ زیر تفتیش ہے۔ واقعہ کیوں پیش آیا؟ قصور کس کا ہے؟ ان تمام نکات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ بارش کے باعث ندی نالوں میں بھی طغیانی ہے۔ ایسے میں کشتیوں کے حادثات کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سمندر کے بیچ میں کشتی ڈوبنے کی ویڈیو وائرل

باگمتی میں طغیانی :

بہار کی کئی ندیوں میں طغیانی ہے۔ نیپال سے چھوڑے جانے والے پانی کی وجہ سے باگمتی ندی کے سطح آب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ باگمتی کچھ عرصے سے خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ اس کے باوجود بچوں سے بھری کشتی کو دریا کے پار لے جایا جا رہا تھا۔ سب اسکول کے بچے ہیں۔

Last Updated : Oct 20, 2023, 5:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.