ETV Bharat / state

ارریہ میں خون عطیہ کیمپ - لائنس کلب تنظیم آرریہ خون عطیہ

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں لائنس کلب تنظیم کی جانب سے منعقد خون عطیہ کیمپ میں شہر کی مختلف شخصیات نے شرکت کی اور خون کا عطیہ کیا۔

ارریہ میں خون عطیہ کیمپ
ارریہ میں خون عطیہ کیمپ
author img

By

Published : Dec 2, 2019, 1:58 PM IST

Updated : Dec 2, 2019, 8:10 PM IST

آج کی روزمرہ زندگی میں آئے دن خطرناک حادثے پیش آتے رہتے ہیں، ایسے وقت میں زخمیوں کو سب سے زیادہ ضرورت خون کی ہوتی ہے، لیکن بیشتر وقت خون کی کمی یا خون کی فراہمی نہیں ہونے کی وجہ سے مریض کی موت واقع ہوجاتی ہے۔اسی سلسلے میں ارریہ میں لائنس کلب تنظیم کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔
اس کیمپ کا افتتاح ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو نے کیا۔ اس کیمپ میں کل 47 لوگوں نے خون عطیہ کیا، اس کے بعد خون عطیہ کرنے والوں کو کلب کی جانب سے جوس، اسپنج مٹھائی اور سرٹیفیکیٹ بھی مہیا کرایا گیا۔

ارریہ میں خون عطیہ کیمپ

ضلع کلکٹر نے اس موقع پر کہا کہ خون عطیہ کرنا ایک نیک عمل ہے، خون عطیہ کرنے سے ضرورت کے وقت کسی کی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔اس میں عوام کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

ضلع کلکٹر نے کیمپ کا معائنہ کرنے کے بعد وہاں موجود ڈاکٹروں سے خون عطیہ کرنے والوں کے بابت معلومات حاصل کی۔

ٹاؤن ڈی ایس پی کے ڈی سنگھ نے کہا کہ لوگوں کے ذہن میں ہے کہ خون عطیہ کرنے سے کمزوری ہوتی ہے جبکہ یہ صحیح نہیں ہے۔ انسان کی زندگی میں کب خون کی ضرورت کس وقت پڑ جائے کوئی نہیں جانتا، ایسے وقت میں بلڈ بینک میں جمع خون ہی لوگوں کے کام آتا ہے، خون عطیہ سبھی کو کرنا چاہیے۔

پہلی بار خون عطیہ کرنے والی اسنیہا ٹھاکر نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہو رہی کہ میں آج اس کیمپ کا حصہ بن رہی ہوں۔ ہمارے چند قطرہ خون دینے سے کسی کی زندگی بچے گی اس سے بڑی بات اور کیا ہوگی۔اس کام میں خصوصی طور پر نوجوانوں کو حصہ لینا چاہیے۔
لائنس کلب ارریہ کے سکریٹری ذکی اختر انصاری نے بتایا کہ یہ کیمپ ہماری طرف سے سال میں ایک بار منعقد کیا جاتا ہے اور جو بھی خون جمع ہوتا ہے اسے صدر ہسپتال کے بلڈ بینک میں جمع کیا جاتا ہے، تاکہ ضرورت پڑنے پر اسی خون سے کسی کی زندگی بچائی جا سکے۔

اس کیمپ میں سول سرجن ڈاکٹر مدن موہن سنگھ، وارڈ کاؤنسلر سمت کمار سمن، المنار ایجوکئیر کے ڈائریکٹر عفان کامل، ڈاکٹر معیز احمد نے بھی شرکت کی اور خون عطیہ پر زور دیا۔

Intro:لائنس کلب کی جانب سے خون عطیہ کیمپ منعقد

ارریہ : آج کے بھاگ دوڑ کی زندگی میں کس وقت کہاں کون سا حادثہ پیش آ جائے کوئی نہیں جانتا، ایسے وقت میں شدید زخمیوں کو سب سے زیادہ ضرورت خون کی ہوتی ہے جس سے اس کی جان بچائی جا سکتی ہے، اکثر ایسا دیکھا گیا ہے بروقت خون کی کمی یا خون نہ ملنے سے مریض فوت ہو جاتے ہیں. اسی سلسلے میں ارریہ کی فعال تنظیم لائنس کلب نے آج خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں شہر کی مختلف شخصیات نے کیمپ میں شامل ہو کر خون عطیہ کیا. اس کیمپ میں کل 47 لوگوں نے خون عطیہ کیا. اس کے بعد خون عطیہ کرنے والوں کو کلب کی جانب سے جوس، اسپنج مٹھائی اور سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا.

Body:کیمپ کا افتتاح ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو نے فیتا کاٹ کر کیا. ضلع کلکٹر نے کہا کہ خون عطیہ کرنا ایک نیک عمل ہے، خون عطیہ کرنے سے ضرورت کے وقت کسی کی زندگی بچائی جا سکتی ہے. اس میں لوگوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے. ضلع کلکٹر نے کیمپ کا معائنہ کرنے کے بعد وہاں موجود ڈاکٹروں سے خون عطیہ کرنے والوں کے بابت معلومات حاصل کی. ٹاؤن ڈی ایس پی کے ڈی سنگھ نے کہا کہ لوگوں کے ذہن میں ہے کہ خون عطیہ کرنے سے کمزوری ہوتی ہے جبکہ یہ صحیح نہیں ہے. یہ محض کہنے کی باتیں ہیں. انسان کی زندگی میں کب کس وقت خون کی ضرورت پڑ جائے کوئی نہیں جانتا، ایسے وقت بلڈ بینک میں جمع خون ہی لوگوں کے کام آتا ہے، خون عطیہ سبھی کو کرنا چاہیے.

Conclusion:پہلی بار خون عطیہ کرنے والی اسنیہا ٹھاکر نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہو رہی کہ میں آج اس کیمپ کا حصہ بن رہی ہوں، ہمارے چند قطرہ خون دینے سے کسی کی زندگی بچے گی تو اس سے بڑی بات اور کیا ہوگی. اس کام میں خصوصی طور پر نوجوانوں کو سامنے آنا چاہیے تاکہ وہ خون عطیہ نیک کام کے حصہ بن سکیں. لائنس کلب ارریہ کے سکریٹری ذکی اختر انصاری نے بتایا کہ یہ کیمپ ہماری طرف سے سال میں ایک بار منعقد کیا جاتا ہے اور جو بھی خون جمع ہوتا ہے اسے صدر ہسپتال کے بلڈ بینک میں جمع کیا جاتا ہے، تاکہ ضرورت پڑنے پر اسی خون سے کسی کی زندگی بچائی جا سکے. اس کیمپ میں سول سرجن ڈاکٹر مدن موہن سنگھ، وارڈ کاؤنسلر سمت کمار سمن، المنار ایجوکئیر کے ڈائریکٹر عفان کامل، ڈاکٹر معیز احمد وغیرہ نے بھی شرکت کی.

ارریہ سے ای ٹی وی بھارت کے لئے عارف اقبال کی رپورٹ

بائٹ...... بیجناتھ یادو ، ضلع کلکٹر ارریہ (پہچان ، بلو بنڈی پہنے ہوئے)
بائٹ...... کے ڈی سنگھ ، ٹاؤن ڈی ایس پی ارریہ (پہچان، وردی میں)
بائٹ..... ذکی اختر انصاری، سکریٹری لائنس کلب ارریہ ( پہچان ، پیلا رنگ کا جیکٹ پہنے ہوئے)
بائٹ..... خون عطیہ کرنے والے (پہچان، چشمہ لگائے ہوئے)
بائٹ..... خون عطیہ کرنے والی (پہچان، لڑکی اور خاتون
Last Updated : Dec 2, 2019, 8:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.