ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں پنچایت وارڈ سیکرٹری یونین کشن گنج کی جانب سے ضلع کلکٹر ہمانشو شرما کو میمورنڈم سونپا گیا، اس میمورنڈم کے ذریعہ یونین نے بلاک کے سبھی پنچایتوں کے وارڈ سیکرٹریوں کے عہدے کو بحال کرنے اور اعزاز دینے کا مطالبہ کیا۔
اس سے قبل ضلع کلکٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سبھی وارڈ سکریٹری موجود رہے۔
اس موقع پر یونین صدر ابو ریحان نے کہا کہ ضلع کے سبھی پنچایتوں کے وارڈ سیکرٹری گزشتہ دو برس سے مفت خدمات انجام دے رہے ہیں، کسی کو ایک پیسہ کی کہیں سے کوئی آمدنی نہیں ہے جبکہ سب گھر پریوار والے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایسے میں حکومت بہار سے ہمارا مطالبہ ہے کہ بلاک سمیت سبھی اظلاع کے تمام وارڈ سیکرٹریوں کی تنخواہ یا پھر معاوضہ کو بحال کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتی ہے تو ہم سڑک جام کریں گے، جیل بھرو تحریک چلائں گے اور آنے والے اسمبلی انتخاب میں تختہ پلٹ دیں گے۔
وہیں احتجاجی مظاہرہ میں شامل جے ڈی یو رکن اسمبلی مجاہد عالم نے کہا کہ وارڈ سیکرٹریوں کی مانگیں جائیز ہیں، حکومت کا حصہ ہونے کی حیثیت سے میں اعتماد دلاتا ہوں کہ ان کے مطالبات پورے کرانے کے لئے میں ہر ممکن کوشش کروں گا۔
وہیں اس سلسلے میں بلاک ڈولپمنٹ آفیسر سکندر عالم نے کہا کہ یونین کی جانب سے جو تحریری شکایت ہمیں دی گئی ہے اسے ہم ڈی ایم تک پہنچائیں گے اور کوشش کی جائیگی کہ یہ معاملہ جلد از جلد حل کیا جائے۔