ETV Bharat / state

Amit Shah On Nitish kumar نتیش کمار کے لیے این ڈی اے اتحاد کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند، امت شاہ

author img

By

Published : Feb 26, 2023, 6:52 AM IST

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نتیش کمار اور لالو یادو پر سخت تنقید کی۔ Amit Shah in Bihar

امت شاہ
امت شاہ
نتیش کمار کے لیے این ڈی اے اتحاد کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند

پٹنہ : ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے باپو آدیٹوریم میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ نتیش کمار کو این ڈی اے اتحاد نے جتنی عزت اور مقام دیا وہ انہیں کہیں نہیں دیا گیا، 2020 کے انتخابات میں کم سیٹ آنے کے باوجود انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز کیا گیا، چونکہ ہم نے پہلے ہی کمٹمنٹ کر لیا تھا کہ وزیر اعلیٰ آپ ہی رہیں گے، ہم اپنے وعدے پر قائم رہے لیکن نتیش کمار اپنے وعدے سے مکر گئے اور لالو یادو سے اتحاد کر لیا، نتیش کمار بہار میں پھر سے جنگل راج لانا چاہتے ہیں، ہمارے اتحاد میں جب تک رہے ہم نے انہیں کام کرنے کا پورا موقع دیا، انہوں نے کہا کہ مرکز نے کئی خصوصی منصوبے بہار کو دیئے جسے نتیش کمار نے نافذ نہیں کیا۔

امت شاہ نے نتیش تیجسوی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں، خواب دیکھنا غلط بات نہیں ہے لیکن یہاں دور دور تک اس کی کوئی گنجائش نظر نہیں آتی، لالو یادو پر طنز کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ لالو یادو نے جتنے گھوٹالے کئے ہیں پہلے وہ اپنا حساب پورا کریں، انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد والی حکومت سے بہار کی بھلائی نہیں ہو سکتی۔ اس لئے 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو مکمل اکثریت سے کامیاب کریں اور حکومت بنائے۔ اس لیے ہم 2024 میں بی جے پی کو جیت دلائیں گے اور بہار سے جنگل راج والے اقتدار کو ختم کریں گے۔

امت شاہ نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے کارکنان اور بہار کی عوام پر مکمل بھروسہ ہے، ملک میں جو بھی تبدیلیاں آتی ہیں اس کا پیش خیمہ سر زمین بہار ہی ہوتا ہے جو پورے ملک میں پھیل جاتا ہے۔ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کارکنان ابھی سے ہی ہر بلاک اور ہر پنچایت میں جاکر کام کرنا شروع کر دیں، عوام کے درمیان مرکزی حکومت کے منصوبے اور اس سے کتنے لوگ فیضیاب ہوئے ہیں، جب ان تفصیلات کے ساتھ زمینی سطح کے کارکنان سے ملاقات کریں گے تو لوگوں کو معلوم ہوگا ہم نے ان کے لیے کتنے کام کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Amit Shah in Bihar تیجسوی کو سی ایم بنانے کی تاریخ بتائیں نتیش کمار، امت شاہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.