ETV Bharat / state

Mamata banerjee on BJP ملک کو تباہ کن صورتحال سے بچانے کے لیے 2024 میں بی جے پی کو ہرانا ہوگا، ممتا

کانگریس کے ساتھ اختلافات سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کل ہونے والی میٹنگ میں تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور حل نکالا جائے گا۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی
author img

By

Published : Jun 22, 2023, 10:39 PM IST

پٹنہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک کو تباہ کن صورتحال سے بچانے کے لیے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہرانا ہوگا۔

پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ میں شرکت کے لیے جمعرات کو جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بنرجی نے کہا کہ یہ میٹنگ تعمیری اور مثبت رویہ کے ساتھ منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو تباہ کن صورتحال سے بچانے کے لئے بی جے پی کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں شکست دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن کے حصول کے لیے اپوزیشن جماعتیں بھرپور یکجہتی کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گی۔

کانگریس کے ساتھ اختلافات سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کل ہونے والی میٹنگ میں تمام مسائل پر تبادلہ خیال اور حل نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں جو بھی پالیسی فیصلہ کیا جائے گا وہ سب پر لاگو اور پابند ہوگا۔

ایئر پورٹ سے، مسز بنرجی بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو کی رہائش گاہ پر پہنچیں، جہاں انہوں نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سپریمو لالو پرساد یادو سے ملاقات کی۔ وہ تقریباً ایک گھنٹہ وہاں رہیں اور اہم سیاسی امور اور کل کے اجلاس کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی پٹنہ پہنچ گئیں

مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ نے لالو پرساد یادو کی صحت کے بارے میں تفصیل سے دریافت کیا اور انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئیں۔ مسٹر لالو پرساد یادو سے ہندی میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "لالو جی، آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ آپ کو دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے۔ میں آپ کو بہت عرصے بعد دیکھ رہی ہوں۔ دل خوش ہو گیا لالو جی کو دیکھ کر۔" مسٹر لالو یادو نے کہا کہ وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں اور کل کی میٹنگ میں اپوزیشن لیڈروں کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

تیجسوی یادو نے انہیں اپنے والد لالو پرساد یادو کے کامیاب علاج کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.