ETV Bharat / state

JDU Slams BJP بی جے پی جرائم اوربدعنوانی کے داغ مٹانے والی واشنگ مشین، راجیو رنجن - راجیو رنجن

ترجمان راجیو رنجن کہا کہ مودی شاہ کی قیادت میں مرکزی حکومت اب بے لگام ہو چکی ہے۔ ایک آمر کی طرح اب وہ ملک سے اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ جو ان کی غلامی قبول کر لیتا ہے اسے رہا کر دیتے ہیں، لیکن جو ان کے سامنے جھکنے سے انکاری ہوتے ہیں وہ تحقیقاتی اداروں کا غلط استعمال کر کے ان پر کئی مقدمات بنا کر جیلوں میں ڈال دیتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 26, 2023, 8:49 PM IST

پٹنہ: بی جے پی کو مجرمین اور بدعنوانوں کا محافظ بتاتے ہوئے جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری اور ترجمان راجیو رنجن نے آج کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت میں بی جے پی اب ایک سیاسی پارٹی نہیں بلکہ مجرمین اور بدعنوانی کرنے والوں کے داغ دھونے والی مشین بن کر رہ گئی ہے ۔اس مشین میں داغدار لیڈر داخل ہوتے ہی محب وطن بن کرنکلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا پورا نظام آج داغ لگاﺅ اور صاف کرو کی پالیسی پر کام کر رہا ہے۔ مرکزی ایجنسیاں ان کی ایجنٹ بنی ہوئی ہیں۔ بی جے پی پہلے تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعے دوسری پارٹیوں کے لیڈران کے دامن پر بدعنوانی یا دیگر جرائم کے داغ لگواکر انہیں اپنے خیمے میں لانے کے لیے مجبور کرتی ہیں اور جیسے ہی وہ لیڈر بی جے پی میں شامل ہوتا ہے، تفتیشی ایجنسیاں انھیں 'کلین چٹ کے پاو ¿ڈر سے صاف کردیتی ہیں۔ بعد میں نمو منتر کا جاپ اسے قوم پرست بھی بنا دیتا ہے۔

جے ڈی یو جنرل سکریٹری نے کہا کہ نارائن رانے، شویندھو ادھیکاری، ہمنت بسوا سرما، بھاونا گولی ، یشونت جادھو، ایم ایل اے یمنی جادھو، پڑتاپ سرنائک اور بی ایس یدی یورپا جیسے بہت سے لیڈر ہیں جن پر پہلے بدعنوانی کے الزامات لگے تھے، لیکن بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سبھی کے خلاف تحقیقات بند کردی گئیں۔ . یہاں تک کہ ریاستوں کی کمان بھی کچھ لیڈروں کے حوالے کر دی گئی۔ بی جے پی کو بتانا چاہئے کہ آخر ان میں شامل ہوتے ہی بدعنوان افراد نیک کیسے بن جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دراصل مودی شاہ کی قیادت میں مرکزی حکومت اب بے لگام ہو چکی ہے۔ ایک آمر کی طرح اب وہ ملک سے اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ جو ان کی غلامی قبول کر لیتا ہے اسے رہا کر دیتے ہیں لیکن جو ان کے سامنے جھکنے سے انکاری ہوتے ہیں وہ تحقیقاتی اداروں کا غلط استعمال کر کے ان پر کئی مقدمات بنا کر جیلوں میں ڈال دیتے ہیں۔ تاہم، بی جے پی کو جان لینا چاہیے کہ عظیم اتحاد اس کی آمریت کے سامنے جھکنے والا نہیں ہے۔ بہار نے بڑے ۔بڑے انا پرستوں کے پر کتر دیئے ہیں۔ 24کے الیکشن میں صرف بہار ہی ان کے رتھ کو روکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: JDU Slams BJP بی جے پی شروع سے ہی دلت اوماندہ ر پسمخالف، جے ڈی یو

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.