ETV Bharat / state

JDU leader Waseem Ahmed targets BJP:بی جے پی مسلمانوں کو نشانہ بنا کر 2024 کی تیاری کر رہی ہے، وسیم احمد - بی جے پی 2024 میں جیت کے لئے مختلف طرح کے ہتھکنڈوں کو اپنا رہی ہے

جے ڈی یو رہنما وسیم احمد نے کہا کہ اب ایک ٹرینڈ بن چکا ہے کہ لوگ ایک خاص طبقہ کے خلاف زہر افشانی کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں، پارٹی لیڈران کو چاہیے کہ ایسے لوگوں پر کارروائی کرے تاکہ آگے کوئی فرقہ واریت ذہنیت رکھنے والا شخص آگے نہ بڑھ سکے۔ BJP is adopting different tactics to win in 2024, Wasim Ahmed

وسیم احمد
وسیم احمد
author img

By

Published : Aug 4, 2022, 11:21 AM IST

بہار میں جس طرح سے پی ایف آئی ( پاپولر فرنٹ آف انڈیا) کو نشانہ بنا کر ان کے کارکنان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی آئندہ پارلیمانی انتخاب کس مدعا پر لڑنا چاہتی ہے، جس کی شروعات وہ بہار، بنگال اور اتر پردیش سے کرنا چاہتی ہے، مگر جب تک بہار میں نتیش کمار ہے اقلیتوں پر کسی طرح کا حرف نہیں آئے گا، اس لیے پھلواری شریف یا بہار کے دوسرے ایسے اضلاع جہاں سے چند لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے وہاں کی عوام بالکل بھی خوف میں مبتلا نہیں ہوں بلکہ آپ یقین رکھیں گرفتار کئے گئے افراد اگر بے قصور ہے تو وہ جلد سے جلد واپس اپنے گھر لوٹیں گے اور اپنوں کے درمیان ہوں گے.

وسیم احمد

BJP is adopting different tactics to win in 2024, Wasim Ahmed

مذکورہ باتیں جدیو رہنما و ریاستی اقلیتی سیل کے نائب صدر وسیم احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے صاف طور سے کہہ دیا ہے کہ قانون اپنا کرے گی،اگر کوئی قصور وار ہیں ان پر کارروائی یقیناً ہوگی، اگر بے قصور ہیں تو انہیں کسی بھی تہہ خانے میں نہیں ڈالا جا سکتا، نتیش کمار سیکولر کے علمبردار کے طور پر ملک بھر میں جانے جاتے ہیں، خواہ کوئی بھی مذہب یا برادری سے تعلق رکھتا ہو اس کے ساتھ زیادتی نہیں ہوتی، پولس اپنا کام بخوبی کر رہی ہے، مگر گرفتار کرنے سے پہلے انہیں ثبوت جمع کر لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:'چراغ کے بہانے بی جے پی پر حملہ'

وسیم احمد نے کہا کہ اب ایک ٹرینڈ بن چکا ہے کہ لوگ ایک خاص طبقہ کے خلاف زہر افشانی کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں، پارٹی لیڈران کو چاہیے کہ ایسے لوگوں پر کارروائی کرے تاکہ آگے کوئی فرقہ واریت ذہنیت رکھنے والا شخص آگے نہ بڑھ سکے. ایک سوال کے جواب میں وسیم احمد نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ ایک ایسا قانون لائے جس میں ملزمان کو بے قصور ثابت ہونے پر معاوضہ دے تاکہ جن لوگوں کی پوری زندگی جیل میں گزر جاتی ہے اور آخری عمر میں بے قصور ثابت ہوکر واپس سماج کا حصہ بنتے ہیں تو وہ معاوضہ کی رقم سے اپنی زندگی کی نئی شروعات کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.