ETV Bharat / state

JDU Slams BJP بی جے پی کرناٹک کی شکست سے توجہ ہٹانے کے لیے نوٹ بندی کا ناٹک کررہی ہے، جے ڈی یو

راجیو رنجن نے اتوار کو یہاں کہا کہ بی جے پی جو خود کو ناقابل تسخیر سمجھتی تھی، اپنی شکست کو ہضم نہیں کر پا رہی ہے۔ وہ سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ کریں تو کیا کریں؟ اسی بوکھلاہٹ میں انہوں نے 2000 روپے کے نوٹ بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 21, 2023, 9:10 PM IST

پٹنہ: بہار میں حکمراں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے 2000 روپے کے نوٹ کے چلن پر پابندی کو سیاسی چال قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں شکست نے بھارتیہ جنتا پارٹی کا ذہنی توازن بگاڑ دیا ہے۔ جے ڈی یو کے قومی ترجمان اور جنرل سکریٹری راجیو رنجن نے اتوار کو یہاں کہا کہ بی جے پی جو خود کو ناقابل تسخیر سمجھتی تھی، اپنی شکست کو ہضم نہیں کر پا رہی ہے۔ وہ سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ کریں تو کیا کریں؟ اسی بوکھلاہٹ میں انہوں نے 2000 روپے کے نوٹ بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو لگتا ہے کہ اس سے عوام کی توجہ اہم مسائل سے ہٹ جائے گی اور لوگ اس کی ناکامیوں کو بھول جائیں گے۔

رنجن نے کہا کہ جب مرکز کی بی جے پی حکومت نے پچھلی بار نوٹ بندی کی تھی تو بہت سے لوگوں کو لگا تھا کہ اس سے کالا دھن متاثر ہوگا اور بدعنوان پکڑے جائیں گے۔ مرکز کی نریندر مودی حکومت کے اس تغلقی فرمان کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ نوٹ بدلنے کے لیے لوگوں کو اپنا کام چھوڑ کر چلچلاتی دھوپ میں کئی دن لائنوں میں کھڑا ہونا پڑا۔ کچھ لوگوں کی تو قطار میں کھڑے ہو کر ہی موت ہوگئی، پھر بھی لوگوں نے حکومت کے وعدوں پر یقین کیا۔ لیکن، یہ وعدے بھی مودی حکومت کے دیگر وعدوں کی طرح ہوا ہوائی بن کر رہ گئے۔ 99 فیصد سے زیادہ رقم بینکوں میں واپس آگئی۔ نہ کالا دھن پکڑا گیا اور نہ ہی بدعنوان۔

جے ڈی یو جنرل سکریٹری نے کہا کہ درحقیقت آج ملک کے لوگ مہنگائی، بے روزگاری، گرتی ہوئی معیشت، اقتصادی سلامتی جیسی وجوہات سے پریشان ہیں۔ وہ سمجھ چکے ہیں کہ بی جے پی خوابوں کی سوداگر ہے۔ اس کی ترقی صرف اپنے سرمایہ دار دوستوں کے دروازوں تک محدودرہنے والی ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب ہندوستان میں بھی پڑوسی ممالک کی طرح کھانے پینے کی چیزں کیلئے مارا ماری ہوگی۔ رنجن نے کہا کہ عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ بی جے پی کے پاس صرف دینے کے لیے جنون ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام نے کرناٹک میں دھول چٹادی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جانتے ہوئے کہ بی جے پی کو نوٹ بندی سے کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔ عوام کو ان کی حقیقت معلوم ہو چکی ہے اور آئندہ انتخابات میں ان کو اس فعل کا نتیجہ ضرور ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Divisive Politics Rejected کرناٹک میں کانگریس کی جیت تقسیم کی سیاست اور بدعنوانی کو مسترد کرتی ہے: سونیا گاندھی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.