ETV Bharat / state

CM Nitish Slams Amit Shah بی جے پی کا جے پی سے کوئی رشتہ نہیں، نتیش

ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی کے موقعے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان کے مجسمے پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ جن کا نام لے رہے ہیں، کیا ان کا لوک نائک جے پرکاش نارائن جی سے کوئی مطلب تھا؟ یہ لوگ کب سے سیاست میں آئے ہیں؟ جن کی سیاست ہی گذشتہ 20 برسوں سے شروع ہوئی ہے۔ CM Nitish Slams Amit Shah

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 9:27 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

پٹنہ: عظیم سماجوادی رہنما ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی کے موقع پروزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان کے مجسمے پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔برسی کے موقع پر کنکڑ باغ کے لوہیا نگرواقع لوہیا پارک میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی شخصیت اور تخلیقی صلاحیتوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کا عہد کیا۔CM Nitish Slams Amit Shah

اس موقع پر وزیر خزانہ وجے کمار چودھری، محصولات اور اصلاحات اراضی کے وزیر جناب آلوک کمار مہتا، خوراک و صارفین کے تحفظ کی وزیر لیسی سنگھ، ٹرانسپورٹ کی وزیر شیلا کماری، وزیر صنعت سمیر کمار مہاسیٹھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اسرائیل منصوری، رکن قانون ساز کونسل مکیش کمار روشن،رکن قانون ساز کونسل سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، بہار اسٹیٹ فوڈ کمیشن کے سابق رکن نند کشور کشواہا سمیت کئی سماجی اور سیاسی کارکنوں نے بھی آنجہانی ڈاکٹر رام منوہر لوہیاکے مجسمہ پر گلپوشی کر کت خراج عقیدت پیش کیا۔ لوہیا۔

پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج سماجوادی لیڈر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا جی کی برسی ہے۔ لوہیا جی کا انتقال اس وقت ہوا جب ہم کالج کے طالب علم تھے۔ گاندھی میدان میں جب ان کی تقریر تھی تو ہم طالب علم ہوتے ہوئے انہیں سننے آئے تھے۔ جب میں انہیں پہلی بار سننے آیا تو بہت خوش ہوا۔ ہم ان کے بارے میں اخبارات میں پڑھا کرتے تھے، ہم ان کے خیالات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ ہم گاندھی جی، لوہیا جی اور لوک نائک جے پرکاش نارائن جی کے نظریات کو اپنا کر کام کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر رام منوہر لوہیا 1910 میں پیدا ہوئے اورانتقال1967 میں ہوگیا۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا جی کا بہت کم عمر میں انتقال ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے اس وقت ہم سب کو بہت تکلیف ہوئی تھی۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا جی کے نظریات زندہ ہیں۔ ہم ان کے نظریات کو اپنا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم یہاں ان کی سالگرہ اور یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرنے آتے ہیں۔سیفئی جانے کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو جی کا انتقال ہو گیا ہے، آج ہم ان کے اہل خانہ سے ملنے سیفئی جا رہے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ جن کا نام لے رہے ہیں، کیا ان کا لوک نائک جے پرکاش نارائن جی سے کوئی مطلب تھاکیا؟ یہ لوگ کب سے سیاست میں آئے ہیں؟ جن کی سیاست ہی گزشتہ 20 برسوں سے شروع ہوئی ہے۔ ان کے بارے میں کیا کہیں؟ ان لوگوں کا لوک نائک جے پرکاش نارائن جی سے کیا رشتہ تھا؟ جے پی موومنٹ میں ہم لوگوں نے کس طرح سے حصہ لیا اوران سے ہمارا کس طرح سے تعلق تھا یہ سب جانتے ہیں۔

کل ناگالینڈ میں منعقدہ پروگرام میں شرکت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ناگالینڈ کے لوگ لوک نائک جے پرکاش نارائن کا بھی احترام کرتے ہیں۔ لوک نائک جے پرکاش نارائن 1964 سے 1967 تک تین سال ناگالینڈ میں رہے۔ لوک نائک جے پرکاش نارائن جی کا وہاں کے لوگوں پر بہت اثر ہے۔ وہاں کے لوگوں نے مجھے جے پی جینتی کے پروگرام میں مدعو کیا تھا جس میں شرکت کے لیے میں وہاں گیا تھا۔ پروگرام میں بہت سے لوگوں نے خطاب کیا، ہم نے بھی اپنی بات لوگوں کے درمیان رکھی۔ لوک نائک جے پرکاش نارائن جی نے جو وہاں کیلئے،بہار اور ملک کے لیے کام کیے ہیں اس کے بارے میں بھی لوگوں کو بتایا۔ پروگرام میں خواتین کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگ شامل تھے، وہاں رہنے والے بہار کے لوگوں نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ وہاں پروگرام کا اہتمام بہتر طریقہ سے کیا گیا، اسے دیکھ کر ایسا لگا کہ لوگوں میں لوک نائک جے پرکاش نارائن جی کے لیے بہت عقیدت کا جذبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah On Jp جے پی کے بتائے اصولوں پر چل رہی ہے مودی حکومت، امت شاہ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.