بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں واقع راشٹریہ جنتادل کے دفتر میں گزشتہ دنوں چودہ فٹ کا ایک آدم قد لالٹین نصب کیا گیا جو ریاست میں موضوع بحث بنا ہوا ہے،
اس ضمن میں بی جے پی کے سینیئر لیڈر اور بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے BJP Senior leader Mangal Pandey صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'راشٹریہ جنتادل کے لوگ ابھی بھی اس خوش فہمی میں ہیں کہ ایل ای ڈی بلب کے زمانے میں لوگ لالٹین جلائیں گے، لالٹین کا زمانہ چلا گیا اب پورا بہار ایل ای ڈی بلب سے جگمگا رہا ہے، بہار کو اب لالٹین کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
منگل پانڈے نے آر جے ڈی پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ 'آر جے ڈی والے چاہے جتنا قدآدم کا لالٹین لگالیں وہ عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے، عوام نتیش حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ چکی ہے، آج ہر گاؤں میں چمچماتی سڑک، پینے کے لئے صاف پانی، 18 سے 20 گھنٹے بجلی، ہر بلاک میں بچوں کے لیے اسکول ہے، بہار کی عوام ایک اچھے ماحول میں گزر بسر کر رہی ہے۔