ETV Bharat / state

'بہار میں آئندہ بی جے پی - ایل جے پی کی حکومت بنے گی' - گھوٹالہ باز کو جیل بھیجنے کا کام کریں گے جس میں نتیش کمار بھی شامل ہیں

لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر چراغ پاسوان نے دربھنگہ گرامین اسمبلی حلقہ میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں اس بار بی جے پی اور ایل جے پی کی ہی حکومت بننے والی ہے۔

bjp and ljp govt will be formed in bihar claims ljp president chirag paswan
'بی جے پی اور ایل جے پی کی حکومت بننے گی'
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 5:28 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ گرامین اسمبلی حلقہ میں سابق مرکزی وزیر رام بلاس پاسوان کے صاحبزادے اور لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان نے اپنی پارٹی کے امیدوار پردیپ کمار ٹھاکر کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کیا۔

bjp and ljp govt will be formed in bihar claims ljp president chirag paswan
لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان

اس دوران چراغ پاسوان نے کہا کہ ان کی حکومت بنی تو نتیش کمار کے سات عزائم منصوبہ کی جانچ کرواکر گھوٹالے بازوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کا کام کریں گے۔

'بی جے پی اور ایل جے پی کی حکومت بننے گی'

وہیں، اس دوران جلسے کو خطاب کرنے کے بعد لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دربھنگہ انتخابی جلسے میں جے ڈی یو، ہم، وی آئی پی، اور بی جے پی اتحادی پارٹیوں کا نام لیا، لیکن ایل جے پی کا نام نہیں لیا تو اس کا کیا مطلب سمجھا جائے۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے چراغ پاسوان نے کہا کہ حالات بلکل صاف ہیں۔ ایل جے پی اور بی جے پی کی حکومت بنے گی۔ ایل جے پی کے امیدوار جہاں بھی ہیں، عوام انہیں کامیاب بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری تہذیب ہے ہم بڑے بھائی کے خلاف نہیں لڑتے: اسدالدین اویسی

شاہنواز احمد کیفی، ریاستی جنرل سیکریٹری، ایل جے پی

وہیں، اس موقع پر جلسے میں شرکت کرنے آئے ایل جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری شاہنواز احمد کیفی نے کہا کہ چراغ نے عزم کیا ہے کہ ان کی حکومت بنی تو سات عزائم منصوبہ کی جانچ کرواکر سبھی گھوٹالہ باز کو جیل بھیجنے کا کام کریں گے جس میں نتیش کمار بھی شامل ہیں۔

وہیں، اس موقع پر دربھنگہ گرامین اسمبلی حلقہ سے ایل جے پی کے امیدوار پردیپ کمار ٹھاکر نے کہا کہ ان کے مقابلے میں کوئی نہی ہیں۔ یہاں جو آر جے ڈی اور جے ڈی یو کے امیدوار ہیں وہ باہری ہیں، انہیں یہاں کی عوام باہر کا راستہ دکھائے گی، ہمیں ہر طبقہ کے لوگوں کی حمایت مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.