پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مرکز پر ریاست کو خصوصی درجہ نہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ اگر یہ درجہ دیا جاتا تو ریاست کی ترقی تیز ہوتی۔ Nitish Kumar On Special status for Bihar
بدھ کے روز یہاں ایک 'سمواد' میں نتیش کمار نے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں، گلوان وادی میں شہید ہوئے جوان اور سکندرآباد میں حالیہ آتشزدگی کے واقعات میں مارے گئے بہار کے مزدوروں کے خاندانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے منعقد ایک خراج عقیدت پروگرام کے دوران بہار کو ایک بار پھر خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلسل خصوصی درجہ کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ اگر بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ مل گیا ہوتا تو اس ریاست کی ترقی مزید تیز ہوتی۔
وزیر اعلیٰ نے مرکز کی موجودہ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کوئی کام نہیں ہو رہا ہے، صرف تشہیر ہو رہی ہے۔ مرکز پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کو کوئی کام نہیں کرنا ہوتا وہ دوسروں کا کام بھی نہیں دیکھتے۔ انہوں نے یکطرفہ طور پر خبریں چلانے پر میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آپ خبریں غیر جانبداری سے چلائیں۔ جیسا پہلے چلاتے تھے۔
یو این آئی