الیکشن کمیشن نے آج ضمنی انتخابات کے لیے جس پروگرام کا اعلان کیا ہے اس کے مطابق سمستی پور پارلیمانی حلقہ اور بہار اسمبلی کی پانچ حلقوں کے لئے نوٹیفیکیشن 27 ستمبر کو جاری کی جائے گی اور اسی دن سے امیدوار نامزدگی کے کاغذات داخل کرسکتے ہیں۔
نامزدگی کے کاغذات جمع کرنے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر ہوگی۔ نامزدگی کے کاغذات کی جانچ 5 اکتوبر کو اور سات اکتوبر تک امیدوار اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔ ووٹنگ 21 اکتوبر کو اور ووٹوں کی گنتی 24 اکتوبر کو ہوگی۔
انتخابی عمل کو 27 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے آج دہلی میں مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی حلقوں کے ساتھ ہی بہار میں ضمنی انتخابات کرائے جانے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ قومی جمہوری اتحاد کے حامی معاون پارٹی لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے چھوٹے بھائی رام چندر پاسوان کے انتقال کی وجہ سے سمستی پور کی سیٹ خالی ہوئی ہے۔
رام چندر پاسوان کا 21 جولائی 2019 کو دہلی کے رام منوہر لوہیا سپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔
وہیں ناتھ نگر، سمری بختیار پور، دروندا، بلہرا اور کشن گنج اسمبلی حلقے لوک سبھا انتخابات میں ممبران اسمبلی کے ممبرپارلیمنٹ بننے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔