ETV Bharat / state

گیا میں کئی ریاستوں کا مطلوب مجرم گرفتار

گرفتار مجرم کے خلاف بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 10:24 AM IST

گیا میں کئی ریاستوں کا مطلوب مجرم گرفتار
گیا میں کئی ریاستوں کا مطلوب مجرم گرفتار

ضلع گیا میں بہار وجھارکھنڈ دلی اور بنگال کا مطلوب مجرم شوکت کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، گیا پولیس نے شوکت کو گیا کے کوٹھی میں اسکے سسرال سے گرفتار کیا ہے ، گرفتار شوکت کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔

ضلع گیا کے امام گنج علاقے سے شاطر بدمعاش کو پولیس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔امام گنج ڈیویزن کے ڈی ایس پی اجیت کمار کی قیادت میں کی گئی چھاپے ماری کے دوران پولیس نے یہ بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

سٹی ایس پی نے بتایا کہ گرفتار مجرم کی شناخت شوکت علی عرف خان صاحب عرف یوسف کے نام سے ہوئی ہے ، جو امام گنج تھانہ علاقہ کے کوئیں بار کا ہے۔ اس کے خلاف بہار جھارکھنڈ۔دہلی سمیت کئی دیگر ریاستوں میں رنگداری ، لیوی وصولنے ، قتل، اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مذکورہ مجرم کے ذریعہ ضلع گیا میں بھی بہت سارے مجرمانہ واقعات انجام دیئے گئے ہیں۔

سٹی ایس پی راکیش کمار نے بتایاکہ مجرم شوکت واردات کو انجام دینے کے بعد بڑے شہروں میں بھاگ جاتا تھا۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے کوٹھی تھانہ علاقہ کے گاؤں زریبچک میں اس کے سسرال میں چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

پولیس نے گرفتار مجرم کے پاس سے پستول ، ایک دیسی طمنچہ ، .315 بور کا 22 زندہ گولی ، دو موبائل فون ، دو پستول میگزین ، جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور اے ٹی ایم کارڈ ، اپاچی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔ جعلی ڈرائیونگ لائسنس میں اس کا نام محمد بللو ابن چھوٹو خان تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.