ETV Bharat / state

غلط ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے میں پولیس اہلکار سمیت دو گرفتار - سائیبرفائٹڑ گروپ

سائبر فائٹر گروپ میں غلط ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے

غلط ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے میں پولیس اہلکار سمیت دو گرفتار

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 1:47 PM IST

بہار کے ضلع بکسر میں سائیبرفائٹڑ گروپ نے کارروائی کرتے ہوئے غلط ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار سمیت دیگر دوافراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اتوار کی صبح سونورشا کے رہنے والے شمبھو پٹیل نے سونورشا پولیس آؤٹ پوسٹ کی طرف بنائے گئے سائبرفائٹر گروپ میں ایک غلط ویڈیو اپ لوڈ کر دیا ۔

غلط ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے میں پولیس اہلکار سمیت دو گرفتار
غلط ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے میں پولیس اہلکار سمیت دو گرفتار

اس کے بعد نواں نگر تھانہ کے جمعدار سنتوش کمار نے ویڈیو نواں نگر تھانہ کے ذریعے بنائے گئے فائٹر گروپ میں ڈال دیا۔جب اس بات کی اطلاع پولیس سپرنٹنڈنٹ اپیندرناتھ ورما کو موصول ہوئی تو انہوں نے نواں نگر تھانہ انچارج سنجے کمار کو سنتوش کمار اور نوجوان شمبھو پٹیل پر معاملہ درج کرنے کا حکم دیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ سنتوش کمار اور شمبھو پٹیل پر معاملہ درج کرنے کے بعد گزشتہ شب انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اپیندرناتھ ورما نے بتایا کہ اگر کوئی شخص کسی وهاٹس ایپ گروپ یا کسی سوشل پلیٹ فارم پر کسی قسم کا غلط ویڈیو یا کوئی پوسٹ کرتا ہے تو اس کے خلاف پولیس سائبر کرائم کے تحت سخت کاروائی کرے گی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.