چندریکار رائے، فراز فاطمی اور جئے وردھن یادو نے جمعرات کے روز پٹنہ میں برسر اقتدار جماعت جنتا دل (یونائیٹیڈ) میں شمولیت اختیار کی۔
چندریکار رائے جو آر جے ڈی کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک سمجھے جاتے تھے، وہ پارٹی چھوڑ کر جے ڈی یو میں شامل ہوگئے۔
وہ آر جے ڈی کے سینیئر رہنما تیج پرتاپ کے سسر ہیں اور ان کی بیوی ایشوریا رائے کے والد ہیں۔
اس وقت آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کے بیٹے تیج پرتاپ یادو ازدواجی تنازع میں گھرے ہوئے ہیں۔
وہیں فراز فاطمی محمد علی اشرف فاطمی کے صاحبزادے ہیں جو 2004 سے 2009 تک وزارت انسانی وسائل کی ترقی میں مرکزی وزیر مملکت تھے۔
سینئر فاطمی گذشتہ سال جولائی میں جے ڈی (یو) میں شامل ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے:بھاگلپور: گیسٹ ٹیچرز کا ایک روزہ دھرنا
جئے وردھن یادو سابق مرکزی وزیر رام لکھن سنگھ یادو کے پوتے ہیں۔
اس سال اکتوبر - نومبر میں بہار میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔
انتخابات سے قبل راشٹریہ جنتا دل کو زبردست دھچکا لگا ہے۔