ریاست بہار کے کیمور میں کورونا سے ہلاک ہونے والا شخص پولس محکمہ میں تعینات سب انسپکٹر تھا۔
اطلاعات کے مطابق، سب انسپکٹر بھبھوا میں تعینات تھے اور قریب دو ماہ بعد ریٹاٸر ہونے والے تھے۔ سب انسپکٹر کو سردی کے علاوہ سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔
انومنڈل اسپتال موہنیاں میں سب انسپکٹر کی کورونا جانچ کی گٸ تھی جسے بعد ان کی رپورٹ مثبت آئی تھی، سب انسپکٹر موہنیاں کے باشندہ تھے۔
ایس پی دلنواز احمد نے ہلاک ہونے والے سب انسپکٹر کے گھر پہنچ کر کنبہ سے ملاقات کی، ساتھ ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔