جمعرات کو جن ادھیکار طلبا یونین اور این ایس یو آئی کے کارکنان نے بھوپندر نارائن منڈل یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی نتیش کمار کے پتلا کو نذر آتش کر حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بہار میں جس طرح سے جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اسے حکومت کی ناکامی کہنا کافی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
این ایس یو آئی کے ضلعی صدر نیشانت یادو نے کہا کہ آر ایس ایس کے کہنے پر بی جے پی ملک کے تمام اعلی تعلیمی اداروں پر حملے کررہی ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ موجودہ مرکزی اور ریاستی حکومت طالب علم، خواتین، کسان مخالف حکومت ہے۔ جہاں وزیر اعلی سمیت ریاست کے تمام وزراء اور تمام پولیس افسران موجود ہیں۔ وہاں سے چند قدم پر ہی طلباء کے ساتھ عصمت دری کے اکثر واقعات ہوتے رہتے ہیں، اگر طلباء اس کے خلاف احتجاج کرتے ہیں تو پولیس کے ذریعہ طلبا پر وحشیانہ طور پر لاٹھی چارج کیا جاتا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک جے این یو اور پٹنہ کے متاثرہ شخص کو انصاف نہیں مل جاتا اس وقت تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔