ETV Bharat / state

Ratnesh Sada تعلیمی مرکز کے مسائل کو حل کرانے کی پہل ہوگی - ریاست بہار کے ضلع گیامیں تعلیمی مرکز

ضلع گیا میں تعلیمی مرکز کے اساتذہ کی طرف سے ریاستی وزیر رتنیش سدا کا استقبال کیا گیا۔وزیر نے کہا تعلیمی مرکز کے اساتذہ کے مسائل کو حل کرانے کی وہ کوشش کریں گے

تعلیمی مرکز کے مسائل کو حل کرانے کی  پہل ہوگی

author img

By

Published : Jul 8, 2023, 3:56 PM IST

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیامیں تعلیمی مرکز کی جانب سے ایک تقریب ہوئی جس میں محکمہ درج فہرست ذات و قبائل بہبود کے ریاستی وزیر رتنیش سدا مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صرف سماج کو دھوکہ دینے کا کام اقلیتیوں اور درج فہرست ذات کے نام پر سیاست کرنے والوں نے کیاہے۔ایسے رہنماؤں کا ایجنڈا معاشرے کی ترقی نہیں بلکہ اپنے خاندان کی ترقی تھیْوزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سبھی طبقات کی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ دشرتھ مانجھی کے نام پر 22 فلاحی اسکیمیں بہار حکومت چلارہی ہے آج سماج کو تعلیم یافتہ اور منظم ہونے کی ضرورت ہے۔ملک کی موجودہ حکومت ریزرویشن کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ ان کا نظریہ منو وادی ہے۔

مرکزی حکومت غریبوں،اقلیتوں ،دلتوں اور ترقی سے محروم و استحصال زدہ لوگوں کی آواز کو دبانے میں مصروف ہے، لیکن نتیش کمار کی قیادت میں ایسا ممکن نہیں ہے۔ وزیر رتنیش سدا نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ جلد ہی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے اور تعلیمی مرکز اور ٹولہ سیوک کے مسائل کے بارے میں جانکاری دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کے موسم میں بہت سے نقالی آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے لیکن کوئی فائدہ نہیں اٹھا نے دیں ، کسی کے بہکاوے میں آنے کی ضرورت نہیں ہے نتیش کمار پر بھروسہ رکھیں کہ آپ کے مسائل وہ ضرور حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Mirza Ghalib College مرزاغالب کالج میں اردو لسانی طلبا کے لیے پچاس فیصد سے زائد نشستیں مخصوص

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی وجے مانجھی نے کہا کہ مرکزی حکومت غریبوں کا استحصال کر رہی ہے اور ملک کی دولت اپنے سرمایہ دار دوستوں کو بیچ رہی ہے۔ ، غریب مخالف مرکزی حکومت صرف سرمایہ داروں کی ترقی کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.