ETV Bharat / state

Minister Kumar Sarwajeet 'نفرت پھیلانے والی تنظیموں پر پابندی ضروری ہے' - محکمہ زراعت کے ریاستی وزیر کمارسروجیت

ریاستی محکمہ زراعت کے وزیر کمار سروجیت نے کہاکہ فرقہ ورانہ منافرت پھیلانے والی تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کو لے کر منشور جاری کرنا جرات مندانہ فیصلہ ہے۔ بہت کم ہی سیاسی جماعت ایسی ہمت دکھا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دھریندر ساشتری مذہبی پرچارک کے بجائے کسی خاص نظریات کو فروغ دینے کاکام کرتے ہیں۔

نفرت پھیلانے والی تنظیموں پر پابندی ضروری ہے

author img

By

Published : May 3, 2023, 6:21 PM IST

نفرت پھیلانے والی تنظیموں پر پابندی ضروری ہے

گیا:بہار کے ضلع گیا میں آج محکمہ زراعت کے ریاستی وزیر کمار سروجیت نے کانگریس کے انتخابی منشور اور بہار میں باگیشور دھام کے دھریندر شاستری کی آمد پر کہا کہ ملک میں ہر اس تنظیم اور شخص پر پابندی عائد ہونی چاہیے جو نفرت اور فرقہ ورانہ تشدد پھیلانے یا مختلف برادریوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

ریاستی وزیر نے کہاکہ ملک میں نفرت اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے ملک کی سالمیت ہند و مسلم یکجہتی اور تحفظ کے لئے خطرہ ہو سکتے ہیں اس میں بجرنگ دل بھی شامل ہے۔ کانگریس نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔

وزیر زراعت کمار سروجیت نے مزید کہا کہ یہ ملک سب کا ہے۔ اس دن کو یاد کریں جب ملک کی آزادی کے لئے بھارتیوں نے لڑائی لڑی تھی۔ کیا اس وقت کسی نے کہا تھا کہ آپ ملک کی آزادی کی خاطر جانیں قربان نہیں کریں گے کیونکہ آپ مسلمان، سکھ عیسائی ہیں،ملک کی خوبصورتی ہی یہی ہے کہ ہر دس کلومیٹر پر کلچر بدلتے نظرآئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Condolence Meeting for MA Zafar صحافی ایم اے ظفر کی یاد میں تعزیتی نشست

انہوں نے مسلمانوں کے خلاف متنازع بیانات پر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج آپ کہہ رہے ہیں کہ ملک میں مسلمان نہیں رہے گا۔ کل کہیں گے ملک میں دلت نہیں رہے گا ، مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو وارننگ ہے کہ وہ اس طرح کی سیاست سے باز آ جائیں۔ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ سمجھیں کہ جو حکمراں مذہب کے نام پرسیاست کرتا ہے ، سمجھ لیجئے کہ وہ ملک کی ترقی نہیں چاہتا ہے، ملک کے لوگوں کو ذات برادری اور مذہب میں بانٹ کر ملک کو ترقی سے روکا جارہاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.