فونی طوفان سے بہار جزوی طور پر متاثر - bihar slightly affected form fani storm
فونی طوفان کی وجہ سے بہار کی دس ٹرین معطل۔
محکمہ موسمیات بہار کے مطابق فونی طوفان سے بہار محفوظ ہے، البتہ اس کے کچھ اضلاع جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی اطلاع کے پیش نظر پٹنہ کی دو پروازیں اور دس ٹرین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ابھی بہار میں 50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
بہار کے جو اضلاع متاثر ہیں، ان میں، مظفر پور، سیتامڑھی، اورنگ آباد، گیا، روہتاس، کیمور، نالندہ جہان آباد، پٹنہ، بیگوسرائے، جموئی، بھاگلپور، پورنیہ، کٹیہار اور مظفرپور وغیرہ شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر آنند شنکر نے کہاکہ فونی طوفان کا اثر جزوی طور پر بہار میں ہوگا ان کے مطابق اس طوفان کا ٹریک بہار کی طرف نہیں ہے۔
آنند شنکر نے کہا بھاگل پور میں تیز بارش ہوسکتی ہے، درجہ حرارت کمی ہوگی۔ البتہ کسی بڑے نقصان کا خطرہ بہار میں نہیں ہے۔آئندہ 4-5 دنوں تک گرمی سے لوگوں کو راحت ملے گی۔
پٹنہ اور گیا میں آج درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔البتہ تیز ہوائیں چل رہی ہیں، اور جزوی طور پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔
Body:پٹنہ فانی طوفان سے بہار کے کی ضلع متاثر ہیں طوفان سے جزوی طور پر متاثر ہونے والے ضلع م مظفر پور سیتامڑھی اورنگ آباد گیا روہتاس کیمور نالندہ جہان آباد پٹنہ بیگوسرائے جموئی بھاگلپور پورنیا کٹیہار مظفرپور سمیت آس پاس کے علاقے شامل ہیں
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر آنند شنکر نے بتایا کہ فانی طوفان کا اثر جزوی طور پر بہار میں ہوگا ان کے مطابق اس طوفان کا ٹریک بہار کی طرف نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ مشرقی بہارت کے علاقے کٹیہار پونیاں باکا بھاگلپور میں تیز بارش ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ بہار میں ہوا کی رفتار چالیس سے پچاس کلومیٹر فی گھنٹے کی ہوگی جس سے زیادہ نقصان ہونے کی امید نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ بہار کے تعلق سے محکمہ موسمیات نے جو قیاس آرائی کی تھی اس کے مطابق گرمی کے اثرات کم ہوں گے تین سے چار ڈگری ٹمپریچر کم ہوگا اور ایسا ہوا ہے آئندہ 3 سے 4 دنوں تک لوگوں کو گرمی سے راحت ملے گی انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سائیکلون کا اثر ختم ہوگا ڈرائی ویدر شروع ہوگیا عام طور پر مئی میں جیسی میں گرمی پڑتی ہے ویسی گرمی شروع ہوجائےگی
Conclusion:پٹنہ اور گیا میں آج پوری طرح سے بادل چھائے ہوئے ہیں ٹمپریچر میں گراوٹ آئی ہے محکمہ موسمیات کے کے مطابق آج پٹنہ میں39.4 ڈگری ٹمپریچر ریکارڈ کیا گیا ہے جزوی طور پر بادل چھائے ہوائیں تیز چل رہی ہے اضلاع میں بارش ہونے کی اطلاع ملی ہے طوفان کے اثر کی وجہ سے بہار دس ٹرینوں کو رد کردیا گیا ہے ساتھ ہی کلکتہ اور بنگلورو کو جانے والی دو پروازیں رد کردی گئی ہیں